طالبان کی اسرائیل کو دھمکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود نے اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے غزہ پر حملے بند نہ کیے تو اسے تاریخی سبق سکھایا جائےگا۔ قبائلی علاقوں میں جاری امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جاسوسی کا نیٹ ورک بڑی حد تک توڑ دیا ہے تاہم اس میں پاکستان، افغانستان اور امریکی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔ بیت اللہ محسود نے بی بی سی اردو سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فدائین (خودکش حملہ آور) کے ذریعے دنیا بھر میں کہیں بھی اسرائیل کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں کہ کیا یہ اتنا آسان ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر زندگی نے ان سے وفا کی تو اسرائیل کو یہ سبق ایک یا دو ماہ میں نہ سہی لیکن کئی برسوں میں شاید ضرور سکھا دیں گے۔ بیت اللہ محسود آواز سے کافی ضعیف معلوم ہو رہے تھے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اب تندرست ہیں اور معمولات زندگی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ بیت اللہ کی صحت سے متعلق افواہیں چند ماہ قبل پاکستانی اور ان سے دریافت کیا گیا کہ آیا وہ اسرائیل جیسے دور افتادہ ملک پر حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں بیت اللہ کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کو سپر پاور مانتے ہیں اور وہی ان کو اس کی طاقت دے گا۔
افغان صدر حامد کرزئی کے بارے میں بیت اللہ کا کہنا تھا کہ وہ بڑے تکبر سے باتیں کر رہے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ زیادہ دیر طالبان کے انتقام سے بچ نہیں پائیں گے۔ بیت اللہ محسود دسمبر دو ہزار سات میں تحریک طالبان کے قیام کے بعد سے خود میڈیا میں سامنے کم ہی آتے ہیں۔ تنظیم کے ترجمان مولوی عمر نے یہ ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی ہیں۔ لیکن وقتاً فوقتاً کسی موقع کی تحریک کی نظر میں اہمیت کی وجہ سے بیت اللہ خود بیان جاری کر دیتے ہیں۔ | اسی بارے میں یک طرفہ جنگ بندی کی تجویز پر فیصلہ آج 17 January, 2009 | آس پاس ’میرا دل رو رہا ہے‘ 16 January, 2009 | آس پاس غزہ: سفارتی کوششیں تیز، تشدد جاری16 January, 2009 | آس پاس ’بیت اللہ وفات کی خبریں بےبنیاد‘01 October, 2008 | پاکستان حملے ریاستی تشدد: بیت اللہ محسود16 November, 2008 | پاکستان کیا بیت اللہ محسود کے گرد گھیرا تنگ؟02 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||