مشرف کی امریکہ آمد، پرانے جوتوں کی مہم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف کی امریکہ آمد کے موقع پر ان کے خلاف علامتی احتجاج کے طور پر چند پاکستانی تنظیموں نے پرانے جوتے جمع کرنے کی مہم چلائي ہے۔ نیویارک میں ’لٹل پاکستان‘ کہلانے والے پاکستانیوں کی علاقے کونی آئلینڈ ایونیو پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان یو ایس فریڈم فورم کے کارکنوں نے سابق جنرل پرویز مشرف اور ان کی اس وقت کی حکومت میں وزیر اعظم شوکت عزیز کے خلاف علامتی احتجاج کے طور پر پرانے جوتے جمع کرنے کی مہم چلائی ہے۔ سنیچر کی دوپہر نیویارک میں انتہائي شدید سردی اور برفباری کے باوجود کونی آئلینڈ میں ایک مقامی پاکستانی ریستوران کے باہر پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے اور پاکستان یو ایس فریڈم فورم کے کارکنوں اور عہدیدراوں نے گتے کے خالی ڈبے رکھ کر سابق فوجی حمکران جنرل پرویز مشرف اور ان کی حکومت کی پالسیوں کے خلاف ان کی متوقع امریکہ آمد کے موقع پر پرانی جوتیاں جمع کرنے کی مہم منظم کی جہاں پاکستانی عورتوں اور مردوں نے پرانی جوتیاں جمع کرائيں۔ اس موقع پر پاکستان یو ایس فریڈم فورم کے سیکرٹری جنرل شاہد کامریڈ نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اور دیگر پاکستانی تنظیموں کے اشتراک سے ان کی تنظیم نے پاکستان کے سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف اور ان کے وزیر اعظم شوکت عزیز کی پالیسیوں اور سابق جنرل پرویز مشرف کی امریکہ آمد کے خلاف علامتی احتجاج کے طور جوتے جمع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اسکے عوام آج جن حالات سے دوچار ہیں وہ فوجی حکمران پرویز مشرف اور ان کے وزیر اعظم شوکت عزیز کی پالسیوں کا ہی نتیجہ ہیں۔
ادھر اپنی حکومت سے سبکدوشی کے بعد پہلی مرتبہ صدر مشرف امریکہ کے دورے کی پہلی منزل شکاگو پہنچ رہے ہیں جہاں ان کے بھائي اور مشہور معالج نوید مشرف رہائش پذیر ہیں۔ نوید مشرف کے علاوہ ان کے دوست اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق صدر نسیم اشرف بھی جنرل پرویز مشرف کے میزبان بتائے جاتے ہیں۔ شکاگو میں اتوار کی شام پاکستان کے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کو ان کے دوستوں اور مداحوں کی طرف سے ایک مقامی ہوٹل میں استقبالیہ دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف بظاہر امریکی تِھنک ٹینک ورلڈ افیئرز کاؤنسل آف ویسٹرن مشیگن کے دعوت پر اس کے انسٹھویں سالانہ عشائيے میں خصوصی مقرر یا کی نوٹ سپیکر کے طور پر شرکت کیلیے امریکہ پہنچے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ وہ مشیگن کے علاوہ شکاگو، واشنگٹن اور نیویارک کا دورہ بھی کریں گے۔ بنیادی طور پر مشیگن ریاست کے ایک چھوٹے سے شہر گرانڈ ریپڈس میں کم معروف لیکن قدیم تِھنک ٹینک ورلڈ افئيرز کاؤنسل آف ویسٹرن مشیگن کے سلانہ عشائیے میں داخلے کا ٹکٹ تِھنک ٹینک کے اراکین کیلیے انٹر نیٹ پر ’ٹوئنٹی فرسٹ سنچری موومینٹ‘ نامی ایک تنظیم نے اپنی ویب سائیٹ پر کہا ہے کہ ورلڈ افیئرز کاؤنسل آف ویسٹرن مشیگن کی جانب سے، بقول تنظیم کے، ’پاکستان کے سابق آمر کو عالمی امور پر بولنے کیلیے اہم مقرر کے طور پر مدعو کرنا مضحکہ خیز ہے۔‘ | اسی بارے میں امریکہ کے ساتھ معاہدہ نہیں: مشرف10 January, 2009 | پاکستان مشرف، میڈیا سے بات سے انکار26 December, 2008 | پاکستان ایمرجنسی - تین نومبر کو وکلاء کا یومِ سیاہ02 November, 2008 | پاکستان ’مشرف صدارت: بے وقت کی راگنی‘29 October, 2008 | پاکستان گزشتہ دس برس میں کرپشن زیادہ23 September, 2008 | پاکستان مشرف، مشرف پالیسیاں اور دھماکے21 August, 2008 | پاکستان ’پرویز مشرف اب کھیل کھیلیں گے‘20 August, 2008 | پاکستان مشرف مستعفی، نو سالہ دور ختم19 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||