القاعدہ کے اعلیٰ اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ذرائع کے مطابق پاکستان کے علاقے جنوبی وزیرستان میں جاری کارروائی کے دوران القاعدہ کی شدت پسند کارروائیوں کے نگراں اور ان کے ایک اعلیٰ معاون ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی انسدادِ دہشت گردی کے اہلکاروں کے مطابق اسامہ الکنی اور ان کے ساتھی شیخ احمد سلیم السوئدان حالیہ دنوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اسامہ الکنی کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ستمبر 2008 میں اسلام آباد کے میریئٹ ہوٹل پر ہونے والے بم حملے کے منصوبہ سازوں میں سے تھے۔ گزشتہ سال ستمبر میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا ہوئے ایک ٹرک میریئٹ ہوٹل سے جا ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم پچپن افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ دونوں افراد پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب جنوبی وزیرستان میں ہلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں ہلاکتیں القاعدہ کے نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا نقصان ہیں۔ | اسی بارے میں میریئٹ دوبارہ کھلنے کے لیے تیار 25 December, 2008 | پاکستان میریئٹ: ملزمان کا عدالتی ریمانڈ04 November, 2008 | پاکستان میریٹ دھماکہ، چھوٹے ہوٹل نشانے پر25 October, 2008 | پاکستان میریٹ دھماکہ، سات دن کی ریمانڈ17 October, 2008 | پاکستان میریئٹ حملے میں 54 ہلاک09 October, 2008 | پاکستان فوجی نوعیت کا بارود کہاں سے آیا؟24 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||