مشیر برائے امورِ سلامتی برطرف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قومی سلامتی کے مشیر محمود علی درانی کو برطرف کر دیا ہے۔ ابھی تک یہ پورا طرح واضح نہیں کیا گیا کہ قومی سلامتی کے مشیر کی برطرفی کی اصل وجہ کیا ہے لیکن اطلاعات کے مطابق بظاہر اس برطرفی کی وجہ محمود علی درانی کی جانب سے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیے بغیر اجمل قصاب کی شہریت کی میڈیا کو تصدیق کرنا بتائی جاتی ہے۔ سرکاری ٹی وی نے وزیر اعظم کے حوالے سے محمود علی درانی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ محمود درانی کو وزیرِ اعظم اور دوسرے فریقوں کو اعتماد میں نہ لینے جیسے غیر ذمہ دارانہ رویے اور قومی سلامتی کے امور پر تعاون میں کمی کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے۔‘ پاکستان کے سرکاری ٹی وی نے بھی برطرفی کی یہ خبر نشر کی ہے۔ تاہم محمود علی درانی کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی اس سلسلے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی جیو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ایک غصے بھرے فون میں محمود علی دررانی کی برطرفی کا اعلان کیا۔ اس برطرفی کو ریاست کے اندر بڑے ستونوں کے درمیان ٹکراؤ قرار دیا جا رہا ہے۔ |
اسی بارے میں دنیا پاکستان پر دباؤ بڑھائے: مکرجی22 December, 2008 | انڈیا پاکستان کو لاشیں دینے کے لیے انٹرپول17 December, 2008 | انڈیا ممبئی حملوں کے حملہ آور اجمل کا ’اقبالی بیان‘10 December, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||