مہمند: تین طالبان، تین شہری ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور مسلح طالبان کے درمیان ایک جھڑپ میں تین طالبان اور تین عام شہری ہلاک جب کہ پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو بچے بھی بتائے جا رہے ہیں۔ مہمند ایجنسی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلح طالبان نے پیر کی رات تحصیل پنڈیالئی میں واقع شکر غونڈ چیک پوسٹ اور تحصیل خویزئی کے بحئی ڈاگ میں حکومتی عمارتوں پر راکٹ اور دستی بموں سے حملے کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھاری توپخانے سے جوابی حملہ کیا جس میں تین طالبان ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دوران توپ کا ایک گولہ صدر مقام غلنئی سے تقریباً پچیس کلومیٹر دور سپنگئی تنگئی کے گاؤں شیخان میں ایک مقامی شخص کے گھر پر گرا ہے۔ ان کے مطابق اس واقعہ میں ایک خاتون اور دو بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم سرکاری سطح پر ان واقعات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ | اسی بارے میں سوات، ’ کبل پر فوج کا کنٹرول‘23 November, 2008 | پاکستان مہمند، گولہ باری میں’چار ہلاک‘16 November, 2008 | پاکستان مہمند ایجنسی مدرسے پر حملہ 27 October, 2008 | پاکستان مہمند: چیک پوسٹ پر حملہ26 October, 2008 | پاکستان مہمند لڑائی: بیت اللہ کا نوٹس20 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||