BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 January, 2009, 00:12 GMT 05:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی تناؤ: زرداری، پیٹرسن ملاقات

امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن
ملاقات میں ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت میں پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے جیسے معاملات پر بات چیت ہوئی
پاکستان میں تعینات امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت میں پیدا ہونے والا تناؤ کم کرنے کی خاطر جمعہ کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

امریکی سفیر اور صدرِ پاکستان کی ملاقات کے بارے میں پہلے تو فریقین لا علمی ظاہر کرتے رہے لیکن شام گئے انہوں نے اس ملاقات کی تصدیق کی۔

ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق ملاقات میں ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت میں پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔

ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا کہ امریکی سفیر سے ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے وزیرستان میں بغیر پائلٹ کے چلنے والے طیاروں سے میزائل حملوں کا معاملہ اٹھایا اور انہیں پاکستان کی حکومت اور عوام کی تشویش سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق صدر نے کہا کہ امریکی میزائل حملے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے اور ایسے حملوں سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی۔

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کے ترجمان لو فنٹر سے جب رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ’امریکہ، پاکستان اور بھارت کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ اپنے تعلقات بہتر بنائیں اور تناؤ کم کریں کیونکہ کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی کوشش ہے کہ دونوں ممالک ممبئی حملوں کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے آپس میں تعاون کریں اور مل جل کر کام کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد سے پاکستانی فوج کو واپس بلانے کی تاحال حکومتِ پاکستان یا فوج کے کسی نمائندے نے تصدیق نہیں کی اس لیے وہ اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔

پروگرام کے مطابق امریکی سفیر کو جمعہ کو صوبہ سرحد کی حکمران جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی خان سے بھی ملنا تھا لیکن ان کی ناسازی طبیعت کی وجہ سے ملاقات ملتوی کردی گئی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کے مطابق اسفند یار علیل ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں ایک ہفتہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد