BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 December, 2008, 11:31 GMT 16:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’تناؤ بڑھایا نہیں تو کم کیا کریں‘

پرنب مکھرجی
پرنب مکھرجی کہہ چکے ہیں کہ بھارت کے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں
بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تجاویز کے جواب میں بھارت کا کہنا ہے کہ اس نے تناؤ بڑھایا ہی نہیں تو پھر کمی کا سوال کہاں ہے۔

منگل کو دلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کشیدگی میں کمی کا جو مطالبہ کیا ہے اس کے بارے میں اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ’ ہم نے تناؤ بڑھایا ہی نہیں، ہم نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا جس سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو۔‘

پرنب مکھرجی نے کہا’میں پہلے ہی روز سے یہ کہتا رہا ہوں کہ یہ مسئلہ انڈیا اور پاکستان کا نہیں ہے، یہ حملہ ان کی طرف سے کیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان کی سرزمین سے ہے اس لیے پاکستانی حکومت کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ ہم نے جب کشیدگی میں کوئی اضافہ کیا ہی نہیں تو پھر ہمارے لیے اس میں کمی کرنے کا سوال کہاں سے اٹھتا ہے۔‘

منگل کے روز ہی ٹی وی پر دیے گئے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ خطے کا ماحول سازگار بنانے کے لیے اگر بھارت اپنی فضائیہ کی فارورڈ بیسز کو غیر فعال کردے اور زمینی افواج کو زمانہ امن کی پوزیشن پر لے جائے تو دونوں ممالک میں کشیدگی مزید کم ہوجائے گی اور یہ بہت بڑا مثبت اشارہ ہوگا۔

پرنب مکھرجی نے کہا کہ جہاں تک ثبوت فراہم کرنے کا سوال ہے تو وہ بھی دیئے جائیں گے۔’ ہم بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ پہلے کی طرح اس بار بھی ثبوت دئیے جائیں گے لیکن برائے کرم ان پر کارروائی کریں۔‘

پرنب مکھرجی نے کہا کہ پاکستان یہ بات کہہ چکا ہے کہ حملہ آور ایسے عناضر ہیں جنکا حکومت سے کچھ لینا دینا نہیں اور پھر اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت اس نے جماعۃ الدعوۃ پر پابندی بھی عائد کی’لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کی تمام سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے۔‘

پرنب مکھرجی نے ایک بار پھر جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا نام لیا اور کہا کہ پاکستانی حکومت کے ایک شخص نے پہلے یہ بات کہی تھی کہ وہ گھر میں نظر بند ہیں لیکن اب کہا جارہا ہے کہ ان کا پتہ نہیں۔’ تو ہم اس بارے میں کیا کریں۔‘

بھارتی وزیر خارجہ نے اس سے قبل کئی بار کہا تھا کہ اگر پاکستان نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو پھر بھارت اپنے تمام متبادل راستوں پر غور کرنے پر مجبور ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد