BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 December, 2008, 23:41 GMT 04:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی حملوں کی تفتیش کے لیے پینل

اجمل
حزب اختلاف سیاسی جماعتیں بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا اسے ممبئی پولیس کی ناکامی قرار دے رہی ہیں
ممبئی دھماکوں کی تفتیش کے لیے دو رکنی اعلیٰ سطحی پینل کی تشکیل کی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان مہاراشٹر کے وزیر اعلی اشوک چوان نے منگل کے روز قانون ساز اسمبلی میں کیا۔

ناگالینڈ کے سابق گورنر آر ڈی پردھان اور سابق آئی پی ایس افسر وی بھالچندر پر مشتمل یہ دو رکنی پینل ممبئی حملے کی تفتیش کے بعد اس کی مکمل رپورٹ دو ماہ کے اندر حکومت کے سامنے پیش کریں گے۔

قانون ساز اسمبلی کے رکن نسیم خان نے بی بی سی کو بتایا کہ وزیر اعلی چوان نے جب اسمبلی میں اس کا اعلان کیا تو اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس تفتیش کا رخ کیا ہو گا، لیکن خان کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران یہ باتیں ضرور سامنے آئیں گی کہ آخر حملہ آور ان مقامات پر پہنچنے میں کس طرح کامیاب ہوئے اور انٹیلی جنس کی ناکامی کی کیا وجوہات تھیں۔ ’تفتیش کا رخ اس جانب بھی ہو گا کہ آخر کوسٹل گارڈز نے سمندری راستے کی نگرانی میں تو کوئی کوتاہی نہیں برتی؟‘

ناگپور میں جب سے اسمبلی سیشن کا آغاز ہوا ہے تب سے حزب اختلاف سیاسی جماعتیں بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا اسے ممبئی پولیس کی ناکامی قرار دے رہی تھیں۔انہوں نے مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اے این رائے اور پولیس کمشنر حسن غفور کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

حزب اختلاف جماعتوں نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ ممبئی پولیس کو مرکزی تفتیشی ایجنسیوں نے ممکنہ حملے کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا اس کے باوجود ممبئی پولیس نے مبینہ طور پر لاپروائی برتی۔ مرکزی وزیر زراعت اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی چیف شرد پوار نے اپوزیشن کے ان الزامات کے جواب میں کہا تھا کہ سمندری راستے کی نگرانی کا کام کوسٹل گارڈز کی ذمہ داری ہے نہ کہ ممبئی پولیس کی۔

ممبئی پر چھبیس نومبر کو حملے ہوئے تھے۔ حملہ آور سمندری راستے سے ممبئی میں داخل ہوئے تھے۔ان حملوں میں ایک سو ستر سے زائد افراد ہلاک اور تین سو زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
’اجمل میرا ہی بیٹا ہے‘
12 December, 2008 | پاکستان
فرید کوٹ میں غیر معمولی کیا؟
05 December, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد