محرم کے لیے حفاظتی انتظامات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سیکریٹری داخلہ سید کمال شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران فوج کو سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے جبکہ اس ماہ کے دوران اسحلہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ شدت پسندوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائیں۔ اس سے پہلے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ملک کے دارالحکومت سمیت اہم مقامات پر حفاظتی اقدامات کو مذید موثر بنانے کے لیے ایک نیا سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جو کہ آئندہ سال سے نافذ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہم سرکاری عمارتوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں داخلے کے راستے ایک سو سے کم کرکے 20 کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بارود سے بھری ہوئی گاڑیوں کا پتہ چلانے کے لیے آلاًت کی تنصیب ابھی نہیں ہوسکی ہے تاہم حکومت اس ضمن میں مختلف ملکوں کے ساتھ ان آلات کی خریداری کے بارے میں مذاکرات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں جدید آلات نصب کیے جائیں گے جس سے چوری کی اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا سراغ لگانے میں مدد ملے گی۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا نیا سکیورٹی پلان جلد ہی وفاقی کابینہ سے منظور کروالیا جائے گا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چئرمین طلحہ محمود نے موبائل کنکشن والی کمپنیوں سے کہا کہ وہ 31 دسمبر تک وہ تمام سم بند کردیں جو رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو فراہم کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق ایک کروڑ بارہ لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ شدہ سم بند کی جاچکی ہیں۔ اجلاس میں کمیٹی کے چئرمین نے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی سے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ ہزاروں افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کس طرح جاری کیے گئے۔ اُدھر وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ممبئی میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کے الزام میں گرفتار ہونے والے اجمل قصاب کی شہریت اور دیگر امور کی تحقیقات ملک کی ایک اہم انٹیلیجنس ایجنسی کر رہی ہے جو کہ دو تین یوم میں مکمل ہوجائے گی۔ وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ بات اُن کے علم میں آئی ہے کہ بھارتی اداروں کی تحویل میں اجمل قصاب سے ایک موبائل سم بھی برآمد ہوئی ہے جو آسٹریا سے جاری ہوئی تھی۔ | اسی بارے میں عاشورہ: فوج اور فرنٹیئر کور تعینات29 January, 2007 | پاکستان محرم، پینتیس اضلاع حساس11 January, 2008 | پاکستان عاشورہ پر سخت حفاظتی انتظامات19 January, 2008 | پاکستان محرم کے احترام میں کالی پتنگیں21 February, 2005 | پاکستان لاہور میں فوج کا گشت شروع16 February, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||