پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے:گیلانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا لیکن اگر اُس پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستانی فوج اور عوام اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے سنیچر کو وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو کی پہلی برسی کے سلسلے میں خوانی کے موقع پر اسلامی ملکوں کے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت دیگر ہمسایہ ملکوں کے ساتھ پرامن طور پر رہنا چاہتا ہے۔ قران خوانی کی اس تقریب میں پاکستان میں تعینات مخلتف اسلامی ملکوں کے سفیروں کے علاوہ وفاقی وزراء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے کسی بھی خطے میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور ملک کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔
ممبئی میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشدہ ہوگئے ہیں اور خطے میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کے خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ جنگ کے ممکنہ خطرے کو دور کرنے کے لیے امریکہ سمیت دیگر اہم ممالک نے سفارتی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نےجمعہ کے روز سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبران ( چین ، برطانیہ ، امریکہ ، روس ، فرانس)کے سفیروں سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس کے علاوہ سعودی عرب، ترکی اور ایران کے سفیروں نے بھی سیکرٹری خارجہ سے بھی ملاقات کی ۔ اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین اور ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات چیت کی ۔ یوسف رضا گیلانی نے بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح کی رہنما تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جس روز بینظیر بھٹو کو قتل کیا گیا وہ دنیا کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔ |
اسی بارے میں ’پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کریں‘26 December, 2008 | پاکستان اسلام آباد: سفارتی مصروفیات تیز26 December, 2008 | پاکستان مظفرآباد، انڈین چینلوں پر پابندی25 December, 2008 | پاکستان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ شروع23 December, 2008 | پاکستان جنگ نہیں، لیکن امن بھی نہیں ہوگا23 December, 2008 | پاکستان ’بھارتی بیانات، جنگ مسلط کرنے کی کوشش‘24 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||