BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 December, 2008, 13:08 GMT 18:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’قوم مقابلے کے لیے متحد ہے‘

یوسف رضا گیلانی
گیلانی علامہ اقبال میڈیکل کالج میں جلسئہ تقسیم اسناد میں شرکت میں آئے تھے
پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ ہو گی لیکن اگر وہ کوئی ’ایڈونچر‘ کرتے ہیں تو پاکستان کے عوام مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے یہ بات علامہ اقبال میڈیکل کالج کے نویں جلسۂ تقسیم اسناد کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے عوام اپنے انٹیلجنس اداروں کی ناکامی پر مشتعل ہیں اس لیے بھارتی حکومت کوئی قربانی کا بکرا ڈھونڈ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہو گی لیکن پاکستان کی حکومت اور افواج پاکستان کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کے عوام اور دیگر قوتیں متحد ہیں۔

بھارت کی ایک مذہبی جماعت کے رہنما بال ٹھاکرے کے حالیہ بیان پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ ان کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ تاہم جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے’ ہم کسی بھی ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں۔‘

ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ حالیہ پاک بھارت تناؤ کے در پردہ بھارتی انتخابات ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی سوچ پر وہ کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے لیکن ’ہماری کوشش ہے کہ تمام ملکوں کے ساتھ اچھے روابط رکھے جائیں۔ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر بھارتی حکومت بین الاقوامی سطح پر کوئی بات کرتی ہے تو اسے شواہد کے ساتھ کرنی چاہیے اور اگر وہ کوئی شواہد دیتے ہیں تو ہم اپنی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔‘

علامہ اقبال میڈیکل کالج کے کانوکیشن پر پنجاب کے چیف منسٹر شہباز شریف مدعو نہیں تھے اور پروگرام میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا نام تھا لیکن گورنر کی بجائے وزیر اعلی شہباز شریف وزیر اعظم کے ساتھ آئے۔

کالج کے پرنسپل نے بھی اپنے استقبالیہ میں ان کے آنے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس وقت ملک کو جو چیلنجز درپیش ہیں ان کا مقابلہ سترہویں ترمیم کے خاتمے، پارلیمنٹ کی بالا دستی اور عدلیہ کی آزادی کے بغیر ممکن نہیں۔

شہباز شریف نے اپنی تقریر میں ملتان میں خواتین کے لیے میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کیا اور تیرہ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ڈاکٹر زمان خان اور سات گولڈ اور سات سلور میڈل حاصل کرنے والی ڈاکٹر زہرش صولت کے لیے تین تین لاکھ روپے کا اعلان کیا جبکہ بعد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی علامہ اقبال میڈیکل کالج سے کامیاب ہونے والے ان دونوں ڈاکٹرز کو ان کی بے مثال کارکردگی پر پانچ پانچ لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد