BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صوبہ سرحد میں راکٹ حملے

ملا نذیر نے کہا ہے کہ مزید راکٹ حملے کیئے جائیں گے
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں تشدد کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور دوسری طرف نیم قبائلی علاقے درہ ادم خیل اور ضلع ڈیرہ اسماعیل میں راکٹ حملے ہوئے ہیں۔

سوات میں پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو مینگورہ کے علاقے قمبر میں ایک مکان سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔ جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ رات پانچ نقاب پوش ان کے گھر میں داخل ہوگئے تھے۔فائرنگ کے بعد نامعلوم نقاب پوش فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مینگورہ میں ہی گرین چوک سے بھی ایک اور مقامی نوجوان احمد زیب کی لاش ملی ہے جس کا سر تن سے جدا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کےساتھ ایک پشتو تحریر میں خط بھی ملا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ احمد زیب جاسوسی کا کام کرتا تھا اور جاسوسی کرنے والوں کا یہی حشر ہوگا۔

پولیس کے مطابق احمد زیب سابقہ پولیس افسر کا بیٹا تھا اور ایک ہفتہ پہلے مینگور کے قریب سے انہیں نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا۔ اس کے علاوہ تحصیل چارباغ کے علاقے الہ اباد سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

مقامی انتظامیہ کےمطابق تحصیل خوزہ خیلہ کے علاقے عالم گنج میں شدت پسندوں نے ایک رابطہ پل کو دھماکے سے تباہ کردیا ہے جس کے نتیجہ میں عالم گنج سے ملانے والا راستہ بند ہوگیا ہے۔

ادھر درہ ادم خیل میں شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر راکٹ سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ دوسری طرف ضلع ڈیرہ اسماعیل میں شہر پر منگل کو صبح کے وقت آٹھ راکٹ فائر کیے ہیں۔ جس سے پورا شہر لرز اٹھا لیکن اس کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ڈیرہ شہر پر راکٹ حملوں کی ذمہ داری ملا نذیر گروپ کے مقامی طالبان نے قبول کی ہے۔ ملا نذیر گروپ کے ایک کمانڈر مالنگ نے بی بی سی کو بتایا کہ وانا میں امریکی جاسوس طیاروں کے مسلسل حملوں کے بدلے میں ان کے گروپ نے حملے شروع کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ صوبہ سرحد کے مختلف علاقوں میں مزید حملے کرینگے۔

دریں اثناء سوات میں شدت پسندوں نے ایک رابطہ پل کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

اسی بارے میں
خیبر جرگے میں تصادم آٹھ ہلاک
22 December, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد