BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 December, 2008, 15:57 GMT 20:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی، اسلحہ سے پاک کرنے کا اعلان

مشیر داخلہ نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور وہاں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ میں شرکت کی
حکومت نے کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم نو گو ایریاز ختم کرانے کا اعلان کیا ہے اور لوگوں ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ تھانوں پر غیرقانونی اسلحہ جمع اور لائسنس یافتہ اسلحہ رجسٹرڈ کرائیں۔

وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے صدرارت میں ہونے والے اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لیے صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں رینجرز اور محکمہ داخلہ کے افسران شامل ہوں گے۔

مقررہ کمیٹی کے اراکین اڑتالیس گھنٹوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں، گلیوں اور محلوں کا دورہ کرے گی اور صورتحال کا جائزہ لے گی اگر ضرورت پڑی تو فورس کو طلب کرلیا جائے گا۔

اجلاس میں مشیر داخلہ رحمان ملک، صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، ڈی جی رینجرز سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایسے افراد جن کے پاس غیر قانونی اسلحہ ہے کو مشورہ دیا گیا کہ وہ تین روز کے اندر اندر یہ اسلحہ پولیس اسٹیشن پر جمع کرائیں اور جن کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ہے و متعلقہ تھانے پر رجسٹرڈ کرائیں، غیر قانونی اسلحہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور جو قانونی اسلحہ رجسٹرڈ نہیں کرائے جائے گا،اس غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مشیر داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل رینجرز کو ہدایت کہ شہر میں حساس مقامات پر پولیس کے ساتھ مل کر چوکیاں قائم کی جائیں، کراچی میں امن امان کے حوالے سے کوئی رخنہ اور انتظامی امور میں دخل اندازی اور کسی تنظیم کو امن و امان اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مشیر داخلہ نے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کی طرف سے مطلوبہ بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹ اور دیگر آلات ایک دو روز کو محکمہ داخلہ کو موصول ہوجائیں گے ملک میں امن امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے چین سے اسلحہ و دیگر آلات خرید کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں حالیہ فسادات کے دوران چند ٹی وی چینلز کے غیرذمہ دارانہ طرز عمل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں متعلقہ اداروں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس اجلاس سے قبل مشیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کی امن کے لیئے کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ عمل امن کے ساتھ آگے چلے گی۔

صوبائی حکومت کی طرح انہوں نے بھی یہ واضح نہیں کیا کہ کراچی کی حالیہ ہنگامہ آرائی میں کون ملوث ہیں ان کا کہنا تھا ’ کوئی نہ کوئی تو ملوث ہے، جب بھی دھواں اٹھتا ہے کہیں نہ کہیں تو آگ لگی ہوتی ہے۔‘

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر ان کارروائیوں میں اضافہ ہوا تو وفاقی حکومت سندھ حکومت کو ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی ، انہوں نے انٹیلی جنس اداروں اور رینجرز سے رپورٹس حاصل کی ہیں وفاقی حکومت ہر سطح پر ممکنہ مشورہ اور مدد فراہم کریں گے۔

مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی سب کا شہر ہے، جو شخص صوبہ سرحد میں رہتا ہے یہ اس کا حق ہے کہ یہاں آئے اور اردو بولنے والوں کا بھی حق ہے کہ وہ ملک میں کہیں بھی جائیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا۔

کراچی میں باہر سے آنے والے لوگوں کی رجسٹریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ دوسرے ملکوں سے آتے ہیں ان کی رجسٹریشن کے لیئے ایک باقاعدہ محکمہ موجود ہے اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے، اگر مزید اہلکاروں کی تعیناتی یا سہولیات کی ضرورت ہوئی تو فراہم کی جائیں گی ۔

پاکستان کے مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی قیادت بڑی تحمل مزاجی سے اس معاملے کو آگے لیکر جارہی ہے نہ پاکستانی قوم جنگ چاہتی ہے نہ بھارتی بھائی جنگ چاہتے ہیں ایسا کوئی موقعہ نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجرم چاہے بھارتی ہو، پاکستانی ہو یہ کہیں سے بھی تعلق رکھتا ہو ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ہم نے ملزمان کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی کے لیئے بھارت کو غیر مشروط تعاون کی پیشکش کی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے جو تین نام سامنے آئے ہیں ان میں سے دو بھارتی شہری ہیں جبکہ تیسرا حافظ سعید کون ہے ہم نہیں جانتے جب ٹھوس ثبوت دیئے جائیں گے اور نشاندھی ہوگی تو پھر حکومت کارروائی کرے گی۔

اسی بارے میں
کراچی، غریب، معصوم نشانے پر
02 December, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد