امریکی چیف آف سٹاف پاکستان میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کی جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین ایڈمرل مائیکل مولن نے بدھ کو پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل طارق مجید سے ملاقاتیں کیں۔ ایڈمرل مائیکل مولن بدھ کے روز پاکستان کے ایک اہم دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران ایڈمرل مولن پاکستان کی فوجی قیادت کے علاوہ سیاسی قیادت سے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور ممبئی حملوں کے تناظر میں بات چیت کریں گے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان لوفنٹر نے رابطہ کرنے پر ایڈمرل مولن کے پاکستان پہنچنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ پاکستانی حکام سے علاقائی امور کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ ایڈمرل مولن رواں سال ستمبر کے وسط میں اس وقت پاکستان آئے تھے جب امریکہ کی جانب سے پاکستان میں گھس کر حملے کرنے اور بغیر پائلٹ کے چلنے والے طیاروں کے ذریعے میزائل حملوں میں شدت آئی تھی۔ لیکن اب کی بار وہ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کی پاکستان آمد سے محض ایک روز پہلے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نمائندے ممبئی حملوں کے متعلق بھارت کی جانب سے پیش کردہ ثبوتوں کی روشنی میں امریکی حکام پاکستان سے تفتیش میں تعاون پر زور دیں گے۔ امریکی حکام کی کوشش ہوگی ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت میں پیدا ہونے والے تناؤ کا دہشتگردی کے خلاف جنگ پر اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ | اسی بارے میں مشترکہ تفتیش کے لیے تیار: پاکستان02 December, 2008 | پاکستان فوج کے شانہ بہ شانہ لڑیں گے: طالبان01 December, 2008 | پاکستان شواہد ملنے تک کوئی نہیں جائیگا29 November, 2008 | پاکستان ممبئی: ISI نمائندہ بھارت جائے گا28 November, 2008 | پاکستان آئی ایس آئی سربراہ انڈیا جائیں گے28 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||