BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 November, 2008, 23:19 GMT 04:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی: کل جماعتی کانفرنس کا مطالبہ

چودھری شجاعت حسین
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بھارت کو بغیر ثبوت الزام تراشی نہیں کرنی چاہیے
مسلم لیگ قاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت ممبئی دھماکوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر فوری طور پر کل جماعتی کانفرنس بلائے۔

انہوں نے یہ مطالبہ سنیچر کی رات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے بتایا کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے انہیں ٹیلی فون کیا تھا جس پر انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کےقائدین کو بلاکر ان سے بات کریں اور عوام کو اعتماد میں لیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی بھارت پاکستان پر الزام لگاتا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب بھارتی پارلیمنٹ اور سمجھوتہ ایکسپریس پر حملوں کا الزام بھی پاکستان پر لگایا گیا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بھارت کو بغیر ثبوت الزام تراشی نہیں کرنی چاہیے اور ان کے بقول امریکہ کواپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے بھارت کو الزام تراشی سے روکنا چاہیے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کو بھارت بھیجنے کا جو فیصلہ کیا گیاتھا وہ درست نہیں تھا۔

ایک اور سوال پر چودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے وجود میں آئی تھی اور پارلیمنٹ ہی اسے ختم کرسکتی ہے۔ ان کے بقول اصولی طور پر ابھی نیشنل سیکیورٹی کونسل ختم نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ سیکیورٹی کونسل فعال اور موثر بنایا جائے۔

اسی بارے میں
پاکستان ملوث نہیں: گیلانی
28 November, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد