مٹہ نائب ناظم سمیت دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات کے حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تحصیل مٹہ کے نائب ناظم سمیت دو افراد کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو تحصیل مٹہ کے نائب ناظم لیاقت علی اپنے ساتھی کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ وینئی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد ان پر فائرنگ کر دی۔ ان کے بقول فائرنگ کے نتیجے میں نائب ناظم موقع پر ہلاک جبکہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے قریب سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ بھی قائم ہے۔ تاہم سوات میں طالبان کے ترجمان مسلم خان نے بی بی سی کو فون کر کے دعویٰ کیا ہے کہ نائب ناظم کو سکیورٹی اہلکاروں نے گولی ماری ہے۔ ان کے بقول لیاقت علی کی سکیورٹی چیک پوسٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے لوگوں کو ہراساں کرنے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے نتیجے میں ان کو گولی مار دی گئی۔ سوات میڈیا سینٹر سے سرکاری مؤقف لینے کے لیے بارہا کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔ سوات ہی کی تحصیل کبل میں حکام کے بقول منگل کی صبح نامعلوم افراد نے ایک قصائی کو اس کی دوکان میں گولیاں مار کر موقع پر ہلاک کردیا۔ دریں اثناء صدر مقام مینگورہ میں منگل کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو کرنسی ڈیلروں کو زخمی کردیا ہے۔ یاد رہے سوات میں پیر کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیڈی کونسلر بخت زبہ اور پیپلز پارٹی کے ایک کارکن سراج احمد کو ہلاک کردیا تھا۔ | اسی بارے میں پیپلز پارٹی رکن، کونسلر ہلاک24 November, 2008 | پاکستان وزیر کا پولیس انسپکٹر بھائی قتل22 November, 2008 | پاکستان سوات خودکش حملہ، چار ہلاک17 November, 2008 | پاکستان سوات، گن شپ، توپخانے کا استعمال10 November, 2008 | پاکستان سوات: چھ شہری اور انسپکٹر ہلاک01 November, 2008 | پاکستان سوات میں پولیس اہلکار کا سر قلم23 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||