درہ آدم خیل: تلاشی کی کارروائی شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشاور کے قریب نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں سکیورٹی فورسز نے منگل کو علاقے کے رہائیشوں کو شام تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور سکیورٹی فورسز نے پانچ مقامات پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ ادھر کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی ایک بس پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کو نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں سکیورٹی فورسز نے علاقے کے کئی مساجد سے لاؤڈسپکر کے ذریعے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شام تک اپنے گھروں کے اندر رہیں اور کسی کو بھی گھر سے باہر گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق منگل کے صبح سے سکیورٹی فورسز نے جاپان دوستی ٹنل کو بند کر دیا جس کی وجہ سے ٹنل کے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ ایک سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ درہ بازار، بوستی خیل، سرہ میلہ، زرغون خیل اور اخور وال میں بھی سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ اس کارروائی میں فوج کے علاوہ ایف سی کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں۔ کوہاٹ: تین افراد ہلاک پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ کچئی کے علاقے سے مسافر بس کوہاٹ جارہی تھی کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی تاہم نامعلوم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہنگو: حملے میں تین ہلاک بنوں: بارودی سرنگ کا دھماکہ | اسی بارے میں ’25 شدت پسند ہلاک 40 گرفتار‘ 24 November, 2008 | پاکستان پیپلز پارٹی رکن، کونسلر ہلاک24 November, 2008 | پاکستان ہنگو،مسجد دھماکے میں پانچ ہلاک22 November, 2008 | پاکستان پولیس چوکی پر حملہ، تین ہلاک22 November, 2008 | پاکستان درہ آدم خیل میں کشیدگی02 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||