’25 شدت پسند ہلاک 40 گرفتار‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سرحدی پولیس کے سربراہ ملک نوید خان نے دعوی کیا ہے کہ پشاور اور ضلع چارسدہ کے متنازعہ دیہات میں آپریشن کے دوران پچیس عسکریت پسند مارے گئے جبکہ چالیس کے قریب شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کارروائیوں میں تین پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ پیر کو پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہا کہ پشاور کے قریب متنازعہ دیہات میں سکیورٹی فورسز کی جاری کاروائیوں میں عسکریت پسندوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہونی والی کارروائیوں میں پچیس شدت پسند مارے گئے اور چالیس کو گرفتار کرلیاگیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ اس آپریشن میں تین سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے شرپسندوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خودکش جیکٹس اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برامد کیا گیا ہے۔ آئی جی پولیس نے علاقے کے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اور شرپسندوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سے تعاون کریں۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو مبینہ طور پر عسکریت پسندوں سے برآمد کیا گیا اسلحہ او گولہ بارود بھی دکھایا گیا۔ واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے تقریباً دو ہفتے قبل قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کے سرحد پر واقع پشاور اور ضلع چارسدہ کے پچیس متنازعہ دیہات میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کا اغاز کیا تھا جو بدستور جاری ہے۔ |
اسی بارے میں ’دہشتگردوں کا صفایا کرنا ہوگا‘07 October, 2008 | پاکستان ’طالبان اور فرقہ واریت کا گٹھ جوڑ‘20 January, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں تین افغان باشندے ہلاک14 November, 2008 | پاکستان بلوچستان سے تبادلے کی درخواستیں01 October, 2008 | پاکستان ڈی آئی خان،جنازے پرحملہ 8 ہلاک21 November, 2008 | پاکستان خودکش حملے میں اٹھائیس ہلاک19 August, 2008 | پاکستان ڈی آئی خان میں حالت کشیدہ20 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||