جسٹس چوہدری امریکہ کے دورے پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اوائل ہفتہ دس روزہ دورے پر امریکہ پہنچ رہے ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد ہاروڈ یونیورسٹی کے لاء کالج کی جانب سے دیا جانے والا میڈل آف فریڈم وصول کرنا ہے ۔ لاء کالج نے اپنی تین سو ساٹھ سالہ تاریخ میں یہ میڈل معزول چیف جسٹس سمیت صرف تین لوگوں کو دیا گیا ہے۔ میڈل موصول کرنے والوں میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ہاروڈ لاء کالج کی طرف سے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ایوارڈ دینے کا اعلان گذشتہ سال اس وقت کیا گیا تھا جب سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے تین نومبر دو ہزار سات کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد معزول چیف جسٹس کو برطرف کرنے کے بعدگھر میں نظر بند کر دیا تھا۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری کو اس دورے کے دوران 17 نومبر کو نیویارک بار ایسوسی ایشن کی طرف سے تاحیات اعزازی رکنیت بھی دی جائے گی۔ مقامی میڈیا میں یہ خبریں آرہی ہیں کہ معزول چیف جسٹس کی امریکہ آمد کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی اور انسانی حقوق کے بارے میں تنظیموں کے کارکن اُن کا استقبال کریں گے۔ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو مکمل پروٹوکول دیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ نون اور حکومت مخالف دیگر سیاسی جماعتوں نے امریکہ میں مقیم پارٹی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ معزول چیف جسٹس کے اعزاز میں دی جانے والی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں۔ واضح رہے کہ افتخار محمد چوہدری اعلٰی عدالتوں کے اُن ساٹھ ججوں میں شامل تھے جنہیں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے تین نومبر سنہ 2007 کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد معزول کر دیا تھا۔ 18 فروری کے انتخابات کے بعد ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے دور میں متعدد معزول جج دوبارہ حلف لے کر اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں لیکن حکومت نے افتخار محمد چوہدری کو بحال نہیں کیا جس پر حکمراں اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ نون اقتدار سے علیحدہ ہوکر حزب اختلاف میں چلی گئی تھی۔ | اسی بارے میں ’اچھی حکمرانی کے لیے آزاد عدلیہ لازم‘09 November, 2008 | پاکستان حکومت وعدہ کر کے پھر گئی: کرد08 November, 2008 | پاکستان ’قانون کی حکمرانی نہیں تو ترقی نہیں‘08 November, 2008 | پاکستان یوم سیاہ، بائیکاٹ اور احتجاجی ریلیاں03 November, 2008 | پاکستان میرا فیصلہ درست تھا، افتخار چودھری03 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||