بابا گرو نانک یونیورسٹی کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ہدایت کی ہے کہ ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے جلد از جلد زمین حاصل کی جائے۔ اس بات کا اعلان آج وزیر اعظم نے سِکھ یاتریوں کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے کیا ہے۔ وفد کے ارکان پاکستان، بھارت، امریکہ اور برطانیہ میں مکین سِکھوں کی نمائندگی کر رہے تھے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سِکھ یاتریوں کے وفد کی درخواست پر بابا گرو نانک یونیورسٹی کی تعمیر جلد شروع کروانے کی ہدایت جاری کی۔ سِکھ یاتریوں کی طرف سے امرتسر میں پاکستان کا ویزا سیکشن کھولنے کی درخواست پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ وزارتِ حارجہ کے ضمن میں آتا ہے لہذا اسے وزیر خارجہ دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت سِکھوں کے لیے پہلے ہی بہت اقدامات کر چکی ہے۔ سِکھوں کی عبادت گاہوں کا خیال رکھا جا رہا ہے اور انہیں پاکستان میں تمام رسومات ادا کرنے کی پوری اجازت دی گئی ہے۔ جن عبادت گاہوں کی حالت خستہ ہے ان کو فوراً تعمیر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے برمنگھم سے براہ راست لاہور کے لیے پروازوں کا انتظام کیا ہے۔ سِکھ یاتریوں کو ڈبل انٹری ویزا فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سِکھوں کے مذہبی رسومات اور ان کی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ سِکھوں کے وفد نے پاکستان حکومت کی جانب سے یاتریوں کی مہمان نوازی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات جیسے بھی ہوں مگر سِکھوں کے پاکستانیوں کے ساتھ تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ سِکھوں کے جو پاکستانیوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں ان پر پاک بھارت تعلقات حاوی نہیں ہو سکتے۔ |
اسی بارے میں سردار جی کا ویزے کے بغیر سفر21 June, 2006 | پاکستان گرو ارجن کی چار سو سالہ برسی12 June, 2006 | پاکستان بیساکھی میلہ، بچھڑے ساتھی کی تلاش12 April, 2006 | پاکستان پاک فوج کا پہلا سکھ افسر20 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||