کابینہ میں توسیع، امین فہیم شامل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر آصف علی زرداری نے سوموار کو ایوان صدر اسلام آباد میں ایک تقریب میں وفاقی کابینہ میں بائیس نئے وزراء اور اٹھارہ وزراء مملکت کو شامل کر لیا ہے۔ صدر سے حلف لینے والے اکثر وزراء کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ تاہم کابینہ میں متحدہ قومی موومنٹ آج بھی شامل نہیں کی جاسکی ہے۔ اس کی ایک وجہ وزارتوں کی تقسیم پر اختلافات بتائے جاتے ہیں ہیں۔ تقریب میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔ تاہم حزب اختلاف کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے شرکت نہیں کی۔ نئے وفاقی وزراء میں مخدوم امین فہیم، سینٹر رضا ربانی، سینٹر بابر اعوان، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، میاں منظور احمد وٹو، رانا فاروق سید خان، ثمینہ خالد گھر کی، عبدالقیوم خان جتوئی، شہباز بھٹی، مخدوم شہاب الدین، سید ممتاز عالم گیلانی، پیر آفتاب حسین جیلانی، میر اعجاز جاکھرانی، میر ہزار خان بجرانی، شاہد حسین بھٹو، ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان، سینٹر وقار احمد خان، حامد سید کاظمی، میر اسرار اللہ زہری، عبدالزاق تھیم، لعل محمد خان اور قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے نور الحق قادری شامل ہیں۔ وزراء مملکت میں طارق انیس، محمد افضل سندھو، ڈاکٹر آیت اللہ درانی، مہرین انور راجا، نبیل گبول، صمصام علی شاہ، یادم مینگریو، سردار سلیم حیدر خان، ارباب محمد ظاہر، مسعود عباس، چوہدری صفدر وڑائچ، شگفتہ جمانی، نوابزادہ ملک احمد خان، تسنیم احمد قریشی، رفیق احمد جمالی، نوابزادہ ملک احمد خان، حنا ربانی کھر اور عبدالرفیق شامل ہیں۔ اس سے قبل چوبیس رکنی کابینہ نے تیس مارچ کو اس وقت کے صدر پرویز مشرف سے حلف لیا تھا۔ تاہم بعد میں مسلم لیگ (ن) کے وزراء معزول ججوں کی بحالی کے معاملے پر کابینہ سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ نئے وزراء کے محکموں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم خیال ہے کہ مخدوم امین فہیم سینر وزیر ہوں گے۔ کئی مبصرین حکومت کے مسائل پر قابو پانے میں بظاہر ناکامی کی ایک وجہ نامکمل کابینہ کو بھی قرار دیتے تھے۔ آج کی توسیع سے کم از کم یہ اعتراض ختم ہوگیا ہے۔ |
اسی بارے میں کل کے مجرم، آج کے وزیر31 March, 2008 | پاکستان ممکنہ وزراء کے ناموں کا اعلان30 March, 2008 | پاکستان کابینہ کا اعلان، اعتماد کے بعد28 March, 2008 | پاکستان اعتماد کاووٹ ہفتےکو لیں گے26 March, 2008 | پاکستان مرکز: وزارتوں کی تقسیم پر اتفاق18 March, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||