سمندر پار سے رقومات میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی یعنی جولائی تا ستمبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےایک ارب ستاسی کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا گیا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پچیس فیصد زیادہ ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق مختلف ممالک میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والی رقم میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور گزشتہ ماہ یعنی ستمبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے چھیاسٹھ کروڑ امریکی ڈالر کی رقم ترسیلات زر کی شکل میں وطن بھیجی جو کسی ایک ماہ کے دوران ترسیلات زر کی شکل میں وطن موصول ہونے والی سب سے زیادہ رقم ہے۔ اس سے پہلے کسی ایک ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں سب سے زیادہ رقم جولائی 2008 میں باسٹھ کروڑ امریکی ڈالر موصول ہوئی تھی۔ ستمبر 2007 میں موصول ہونے والی اکاون کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کے مقابلے میں ستمبر 2008 کے دوران ترسیلات زر میں چودہ کروڑ ڈالر یا 27.96 فیصد اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک کے مطابق ستمبر 2008 کے دوران ستمبر 2007 کے مقابلے میں دنیا کے تقریباً تمام ممالک سے ترسیلات زر کی آمد میں اضافہ ہوا۔ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ زرِ مبادلہ بھیجے جانے کے باوجود ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر زبوں حالی کا شکار ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق اس وقت ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر آٹھ ارب بتیس کروڑ ڈالر ہیں جس میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس چار ارب چھیاسی کروڑ ڈالر موجود ہیں جبکہ دیگر بینکوں کے پاس تین ارب پینتالیس کروڑ ڈالر ہیں۔ اس سال جون کے مہینے میں زرِ مبادلہ کے ملکی ذخائر گیارہ ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر تھے جس میں اب تک چار ماہ کے دوران تین ارب ڈالر کی کمی واقع ہوچکی ہے۔ | اسی بارے میں ’معیشت کیلیے اچھا سال نہیں تھا‘10 June, 2008 | پاکستان زرِمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی25 September, 2008 | پاکستان سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ08 October, 2008 | پاکستان پاکستان: ڈیبٹ کارڈ زیادہ مقبول13 September, 2008 | پاکستان قیمتوں میں اضافہ، زرعی معیشت پر اثر16 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||