بار کونسل،’ کردار تحریک کے منافی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نہ صرف اپنے اختیارات سے تجاوز کررہی ہے بلکہ اس کا کردار وکلاء تحریک کے منافی ہے۔ انہوں نے یہ بات سوموار کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب کے لیے صدارتی امیدوار علی احمد کرد کے کاغذات جمع کرانے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے وکلاء تحریک کے راستے میں رکاوٹ ڈالی ہے اور بار کونسل کا یہ کردار نہ صرف مایوس کن ہے بلکہ قابل مذمت بھی ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر نے پاکستان بار کونسل کے ارکان سے کہا کہ وہ وکلاء کی خواہشات اور مقاصد کے خلاف فیصلہ نہ کریں ورنہ وکلاء ان فیصلوں کو مسترد کرتے رہیں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان بار کونسل نے سات وکلاء کے خلاف کارروائی کرنے کا جو قدم اٹھایا ہے وہ غیر قانونی ہے اور وکلاء برادری اس اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ان کے بقول پاکستان بار کونسل کو وکلاء کے لائسنس معطل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیر قانون فاروق نائیک کے بار میں داخلے پر پابندی اور اٹارنی جنرل سردار لطیف کھوسہ کی رکنیت منسوخ پر لاہور ہائی کورٹ بار ملتان بنچ کے صدر اور سیکرٹری کے لائسنس معطل کیے ہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد کی ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور سیکرٹری کے علاوہ پشاور بار کے صدر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ علی احمد کرد وکلاء تحریک کی نشانی ہیں اور ان کی کامیابی وکلاء تحریک کی کامیابی ہے۔ اس موقع پر وکیل رہنما علی احمد کرد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معزول ججوں کی بحالی کے لیے تحریک جاری رہے گی اور اس میں شدت آئے گی۔ ان کے بقول تحریک میں جذباتی پن بھی ہونا چاہیے۔ خیال رہے سپریم کورٹ بار کے انتخاب اٹھائیس اکتوبر کو ہورہے ہیں اور ان انتخابات میں علی احمد کرد کے مقابلے میں پیپلز لائرز فورم کی جانب سے سابق سینیٹر محمد ظفر امیدوار ہیں۔ | اسی بارے میں ’سیاستدانوں نے وعدہ پورا نہیں کیا‘06 October, 2008 | پاکستان تین نومبر:’اسلام آباد میں یومِ سیاہ‘06 October, 2008 | پاکستان وکلاء لائحہ عمل کا فیصلہ سوموار کو 05 October, 2008 | پاکستان ’اکثریت ڈوگر کو نہیں مانتی‘26 September, 2008 | پاکستان سپریم کورٹ بار انتخاب اگلے مہینے 13 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||