سپریم کورٹ بار انتخاب اگلے مہینے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے یہ انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ انتخابات کے نتائج کا اعلان اکتیس اکتوبر کو کیا جائے گا۔ سنیچر کے روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری چوہدری محمد امین جاوید کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آٹھ اکتوبر کو اسلام آباد اور لاہور میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دفاتر میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ان انتخابات میں صرف وہی ارکان حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں جو 25 اکتوبر تک اپنے واجبات ادا کر دیں گے۔
اعتزاز احسن گروپ کی طرف سے وکیل رہنما علی احمد کُرد کا نام سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدہ صدارت کے اُمیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔ مبصرین ان انتخابات کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ اگر اعتزاز احسن گروپ ان انتخابات میں کامیاب ہوجاتا ہے تو پھر سپریم کورٹ کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت اعلیٰ عدالتوں کے دیگر ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے جاری تحریک میں تیزی آئے گی اور اگر انتخابات میں حکومت کا حمایتی گروپ کامیابی حاصل کرلیتا ہے تو وکلاء کی یہ تحریک جو پہلے ہی اعلیٰ عدالتوں کے کچھ ججوں کی طرف سے نیا حلف اُٹھانے سے ماند پڑ چکی ہے، دم توڑ جائے گی۔ اعلیٰ عدالتوں کے کچھ ججوں بالخصوص سپریم کورٹ کے تین ججوں کے دوبارہ حلف اُٹھانے کے بعد وکلاء مختلف دھڑوں میں بٹے ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک دھڑا پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ کے ساتھ بھی ہے۔ | اسی بارے میں ججوں کی بحالی کیلئےملک گیر دھرنا27 August, 2008 | پاکستان ’حلف غیر آئینی اقدام ماننے کےبرابر‘30 August, 2008 | پاکستان وکلاء کےدھرنے پر لاٹھی چارج 04 September, 2008 | پاکستان ابھی آدھے ججوں کی بحالی باقی ہے 28 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||