BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 October, 2008, 10:22 GMT 15:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابوبکر کہاں جائے!

ابو بکر
’امی ابو کی قبر پر بہت روتا ہوں‘
آٹھ اکتوبر سنہ دو ہزار پانچ وہ دن ہے جس نےنو سالہ سید ابو بکر سے اس کے ماں اور باپ چھین لیے۔ اب ابوبکر بارہ سال کا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اُسے وہ وقت یاد ہے جب وہ بٹگرام کے سوڈگئی گاؤں میں اپنے سکول کے لان میں موجود تھا کہ زلزلہ آیا اوروہ گھر کی طرف بھاگا۔

اپنے والدین کو زور زور سے پکارا لیکن ان کی آواز ملبے کے نیچے ہی دب گئی۔

سید ابوبکر کا کہنا ہے کہ وہ ایک مہینے تک اِمدادی کیمپ میں اپنی بہن کے ساتھ رہا جس کی عمر تیرہ سال تھی لیکن ایک مہینے بعد اُس کا ایک دور کا چچا آیا اور بہن کو اپنے ساتھ کراچی لے گیا۔ سید ابو بکر کے بقول واحد سہارا چھن جانے کے بعد وہ ایبٹ آباد آیا اور ایک ڈاکٹر جان محمد خان کے گھر میں کچھ عرصہ تک رہا۔

پھر ایبٹ آباد ہی میں ایک دوسرے خان کے گھر میں ان کے چھوٹے موٹے کام کرتا رہا۔ تیسرے سال بٹگرام کے ایک زمیندار اقبال خان اسے اپنے گھر لے گئے لیکن کچھ عرصہ وہاں گزارنے کے بعد بقول ابو بکر کے وہ بڑے خان صاحب اقبال خان کے والد کو اچھا نہیں لگتا تھا۔

اس لیے وہ وہاں سے بھی نکل آیا اور اب بٹگرام کی سڑکوں پر جگہ کی تلاش میں مارا مارا پھر رہا ہے۔

ابوبکر کا کہنا ہے کہ اسے امی ابو کی بہت یاد آتی ہے اور جب وہ قبرپر جاتا ہے تو بہت روتا ہے۔

سید ابو بکر نے بتایا کہ اسے کسی بھی حکومتی یا غیر حکومتی ادارے کے اہلکاروں نے سکول میں داخل نہیں کرایا۔ حالانکہ اسے پڑھائی کا بے حد شوق ہے اور وہ بڑا افسر یا ماسٹر بننا چاہتا ہے لیکن فی الحال تو اس کے پاس چھت بھی نہیں ہے۔کبھی کہیں تو کبھی کہیں۔

زلزلہ اور کرپشن
’اٹھارہ لاکھ متاثرین کھلے آسمان تلے‘
زلزلہ متاثرزلزلے کے دو سال بعد
تعمیرنو جاری لیکن پھر بھی لوگ بےگھر
نیا گھرزلزلے کے دو سال
گھر بنانا مشکل، متاثرین اب بھی پناہ گاہوں میں
متاثرین زلزلہزلزلہ کے 400 اپاہج
وہ جنہیں آٹھ اکتوبر کا زلزلہ فالج دے گیا
زلزلہ سے تباہ عمارتزلزلہ انجینئرنگ مرکز
پشاور مرکز کی توسیع اور فنڈز کی منظوری
کشمیر: زلزلہ متاثرین
ایک سال بعد بھی سردیاں خیموں میں ہی ہوں گی
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد