ذوالفقار علی بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد |  |
 | | | ماضی میں تعمیراتی فنڈز کی تقسیم میں کرپشن کے الزامات سامنے آئے ہیں |
پبلک اکونٹس کیمٹی نے زلزے سے متعلق تعمیر نو اور بحالی کے ادارے ایرا سے کہا ہے کہ وہ زلزہ زدہ علاقوں میں تقسیم کی گئی رقوم کے بارے میں تفصیلات فراہم کرے۔ قومی اسمبلی کی پبلک اکونٹس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریڑی اکرم ملک نے اجلاس کو بتایا کہ زلزے سے متعلق تعمیر نو اور بحالی کا ادارہ اب تک زلزے سے متاثرہ علاقوں میں ایک ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔ رکن کمیٹی سید قربان علی شاہ نے کہا کہ یہ رقم کہاں تقسیم کی گئی ہے کیوں کہ ان کے کہنے کے مطابق اٹھارہ لاکھ متاثرین اب بھی ان علاقوں میں کھلے آسمان تلے بے سرو سامانی میں رہتے ہیں۔ اکرم ملک نے اجلاس کو بتایا کہ ان کے پاس زیادہ تفصیلات نہیں ہے اس لئے بہتر ہے کہ ایرا سے اس باری میں تفصیلات لی جائیں تا کہ صحیح صورت حال سے آگاہی ہوسکے۔ پبلک اکونٹس کمیٹی نے ایرا کے چیئرمین کو ہدایت کی وہ تقسیم شدہ رقم کی تفصیلات فراہم کرے اور اس غرض کے لئے امکان ہے کہ پبلک اکونٹس کمیٹی کا اگلے ماہ ایک خصوصی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ قربانی علی شاہ نے کہا کہ بعض ممالک نے وعدے کے مطابق رقم نہیں دی کیوں کہ حکومت نے تعمیر نو کے کاموں میں سول اداروں کو شامل نہیں کیا اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
|