BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 September, 2008, 22:06 GMT 03:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسلام آباد: عید پر میریئٹ حملے کا سایہ

اسلام آباد میں عید
’کوشش ہوتی ہے کہ جلد از جلد خریداری کر کے بازار سے نکل جائیں ‘
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بازاروں میں عید کی رات خریدار تو تھے لیکن ان پر دس روز پہلے میریئٹ ہوٹل پر ہونے والے خودکش حملے کے اثرات ابھی تک موجود تھے۔

منگل کے رات حکومت کی طرف سے عید بدھ کے روز منانے کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں بسنے والے لوگوں نے بازاروں کا رخ تو کیا لیکن رش معمول سے بہت کم تھا۔

جناح سپر مارکیٹ میں ریڈی میٹ کپڑے فروخت کرنے والے دوکاندار عمران نے بتایا کہ ’کل عید ہے لیکن کوئی خریدار نہیں ہے، میریئٹ کے واقعے کے بعد لوگوں نے مارکیٹ آنا بہت کم کر دیا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ کاروبار بم دھماکے کے بعد پچاس فیصد سے بھی کم ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ بیس ستمبر کو اسلام آباد کے سب سے محفوظ سمجھے جانے والے میریئٹ ہوٹل پر ایک خودکش ٹرک حملہ ہوا تھا جس میں تریپن افراد ہلاک جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

رش نہیں
 ’کل عید ہے لیکن کوئی خریدار نہیں ہے، میریئٹ کے واقعے کے بعد لوگوں نے مارکیٹ آنا بہت کم کر دیا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ کاروبار بم دھماکے کے بعد پچاس فیصد سے بھی کم ہو گیا ہے
دوکان دار عمران
اسی طرح ایک اور دوکان دار نے جو کافی دیر سے خریداروں کے منتظر تھے بتایا کہ پہلے ہی لوگ مہنگائی کی وجہ سے مایوس تھے اور اب میریئٹ دھماکے کے بعد صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے ۔ اگنہوں نے کہا کہ لوگ ان کے سٹال کے قریب سے محتاط سے ہو کر گزر جاتے ہیں۔

دوکان داروں سے بات کرنے کے بعد جب مارکیٹ میں خریداری کرنے والوں سے بات کی تو فریال خاتون نے بتایا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید کم ہوئی ہے اس لیے خریدار کم نظر آ رہے ہیں، دوسرا ہمارے ذہنوں میں ابھی تک میریئٹ خودکش حملے کے خوفناک مناظر ہیں اس لیے ان کے خیال میں رش معمول سے بہت کم ہے۔

ایک خریدار فیض اللہ کے مطابق ہمارے حکمران جب تک دوسروں کی جنگ لڑتے رہیں گے اور اس کے نتیجے میں ہمارے ملک میں دھماکے ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بتایا گیا تھا کہ عید جمعرات کے روز ہو گی اور اب رات گیارہ بجے بتایا ہے کہ عید کل ہو گئی۔

ایک اثر شخص باسط نے بتایا کہ میریئٹ خودکش حملے کے بعد بھی خبریں میڈیا پر آتی رہیں کہ اتنے دہشت گرد شہر میں داخل ہو گئے اور اب لوگوں میں ذہنوں میں یہ ہے کہ دوبارہ کچھ نہ ہو جائے۔

عید کا سٹال پر خریدار غائب
سرکاری ملازم آصف شریف نے کہا کہ وہ بیس سال سے اسلام آباد میں عید منا رہے ہیں اور ان کےخیال میں اس بار بھی مارکیٹ میں اتنا ہی رش ہے جتنا گزشتہ سال تھا۔ جبکہ سستی اور مہنگی چیزیں بھی دستیاب ہیں۔ جو لوگ اپنی اپنی گنجائش کے مطابق خرید رہے ہیں۔

’مہنگائی بھی ایک وجہ‘
 مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید کم ہوئی ہے اس لیے خریدار کم نظر آ رہے ہیں، دوسرا ہمارے ذہنوں میں ابھی تک میریئٹ خودکش حملے کے خوفناک مناظر ہیں اس لیے ان کے خیال میں رش معمول سے بہت کم ہے
فریال خاتون
چھوٹے بچوں کے ساتھ خریداری کرنے والے اکرم آرائیں نے بتایا کہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جلد از جلد خریداری کر کے بازار سے نکل جائیں ۔

چھوٹی سی بچی علیزے نے نے بتایا کہ انھوں نے میریئٹ ہوٹل پر ہوئے خودکش حملے کے مناظر ٹی وی سکرین پر دیکھے تھے جس کے بعد انہیں مارکیٹ آتے ڈر آتا ہے۔ علیزے نے سوال کیا کہ کیا یہ دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی ۔

واضع رہےکہ وزارت داخلہ کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے مطابق خودکش حملوں کے خطرے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے اہم شہروں میں نماز عید مساجد میں ادا کی جائے۔ شاید یہی وجہ تھی کہ بازاروں میں دوکان دار خریداروں کے نہ ہونے سے پریشان ہیں جبکہ مارکیٹ میں موجود خریداروں پر دہشت گردی کا ڈر ہے۔

چار دیواری میں عید
بے سہارا خواتین کی گھر والوں سے دور عید
مہنگائی کی مار
عید کے بازاروں میں رونقیں نہیں ہیں
پاکستان میں عیدپھیکی عید، مہنگائی
اسلام آباد خالی خالی، جانور پہنچ سے باہر
رمضان کا چاند
پاکستان میں ایک نہیں تین دن عیدالفطر
عید کل آج اور کل
پاکستان کے اخبارات اور عیدالفطر کا تنازع
زلزلہ زدوں علاقوں میں عیدزلزلے کے بعد عید
عید بھی کہیں رنج و غم کے ملبے تلے دب گئی
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد