’فدائین اسلام کا نام استعمال نہ کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں میریئٹ ہوٹل پر حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس گروہ کو تنبیہ کی ہے جس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی کہ وہ فدائین اسلام کا نام استعمال نہ کرے۔ تحریک طالبان کے ایک ترجمان ذوالفقار محسود نے بی بی سی سے کسی نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ فدائین اسلام کے نام سے ان کی تنظیم کی ایک منظم ذیلی شاخ پہلے سے موجود ہے اور اس کا حملے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے فدائین اسلام کا نام استعمال کرنے والے گروہ پر واضح کیا کہ وہ اپنی تنظیم کے لیئے کسی دوسرے نام کا انتخاب کرلے تو بہتر ہے۔ ’فدائین اسلام‘ نامی ایک غیرمعروف تنظیم نے میریئٹ ہوٹل پر جان لیوا خودکش حملے کے چند روز بعد مختلف صحافیوں کو موبائل ایس ایم ایس پیغام کے ذریعے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ بی بی سی کو پاکستان کے ایک موبائل سے موصول ہونے والے تحریری پیغام میں کہا گیا تھا کہ ’ہم نے اس دھماکے سے امریکی میرینز، امریکی اہلکاروں اور نیٹو کے اعلٰی افسران سمیت ڈھائی سو فوجیوں کے وفد کو نشانہ بنایا ہے۔‘ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم نے پاکستان، افغانستان اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو یہ ایک عاجز سا تحفہ پیش کیا ہے۔ ہم بہت خوش ہیں کہ امریکہ کا ایک اہم قلعہ اڑا دیا ہے ۔۔ ہم ان مسلمانوں سے افسوس کرتے ہیں جو یہ نہیں سمجھ سکتے کہ میریئٹ ہوٹل کتنا سٹریٹیجک اعتبار سے ان کے لیے ایک اہم جگہ تھی‘۔ پیغام بھیجنے والے نے اپنا نام احمد شاہ ابدالی ظاہر کرتے ہوئے فدائین اسلام نامی تنظیم کا خود کو ترجمان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس میں مسلمان ممالک کے ہونے والے نقصان پر افسوس ہے۔ تحریک طالبان نے فروری دو ہزار سات میں خودکش حملہ آوروں پر مشتمل ’فدائین اسلام‘ نامی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے بعد اس کا ذکر کہیں نہیں آیا تھا۔ تحریک طالبان کے اس تازہ بیان سے اس تنظیم کے نام پر تنازعہ سامنے آیا ہے۔ | اسی بارے میں فدائینِ اسلام نےذمہ داری قبول کرلی22 September, 2008 | پاکستان میریئٹ سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع22 September, 2008 | پاکستان دو امریکی فوجی بھی میریئٹ دھماکے کا شکار 21 September, 2008 | پاکستان دھماکے کی آواز اور ٹوٹے ہوئے گھر 22 September, 2008 | پاکستان ’بارود فوجی نوعیت کا استعمال ہوا‘21 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||