’عام جنگ نہیں گوریلا وار ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا پہلا ہدف پارلیمنٹ اور دوسرا وزیراعظم ہاوس تھا لیکن انہیں نشانہ نہیں بناسکے۔ وزاعظم نےلاہور پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام محب وطن اور مخلص ہیں ان میں سے کوئی دہشت گرد نہیں ہے ۔ ان کے بقول چند مٹھی بھر عناصر ہیں جن میں ازبک، چیچن،عرب اور افغان ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے کثیر جہتی پالیسی مرتب کی ہے جو لوگ ہھتیار پھیکنے کو تیار ہیں ان کے ساتھ حکومت مذاکرات اور تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کی جنگ نہیں ہے اور ہوٹل دھماکے میں مرنے والوں میں ننانوے فیصد پاکستانی ہیں۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ حکومت اپنی پالیسی بنائے گی اور کسی کے تابع پالیسی نہیں بنانا چاہتے۔ بم دھماکوں کی تحقیقات کے لیے امریکہ کے تعاون کی پیشکش قبول کرنے کے سوال پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج رات تک مل جائےگی اور ضرورت محسوس ہونے پر ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اس کے بارے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ کوئی عام جنگ نہیں ہے بلکہ ’گوریلا وار‘ ہے اور یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سیکیورٹی کے معاملے میں کوئی کوتاہی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کرے اس کی ناکامی کی صورت میں جنگل کا قانون ہوگا اس لیے حکومت قانون کی علمداری اور اس کا نفاذ چاہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی اپنی پالیسی ہے جو کسی کے تابع نہیں ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ | اسی بارے میں بال بچوں سمیت میریئٹ کی طرف21 September, 2008 | پاکستان میریئٹ: آگ پر قابو، ہلاکتیں چون، سکیورٹی سخت21 September, 2008 | پاکستان سپاہیوں اورسکیورٹی کی آخر تک دھماکہ روکنے کی کوشش: وڈیو21 September, 2008 | پاکستان میریئٹ: آگ پر قابو، ہلاکتیں اکتالیس، سکیورٹی سخت21 September, 2008 | پاکستان ’بارود فوجی نوعیت کا استعمال ہوا‘21 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||