BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 September, 2008, 11:48 GMT 16:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چودھری نثار ، نئے اپوزیشن لیڈر

چودھری نثار علی خان مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر بھی ہیں
قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے بدھ کو پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر چوہدری نثار علی خان کا قومی اسمبلی میں بطور قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

قومی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف چوہدری پرویز الہی کا استعفی بھی منظور کر لیا ہے۔

پاکستان مسلم قاف کے مرکزی رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تھے لیکن پاکستان مسلم لیگ نون کے حکمراں اتحاد سے علیحدہ ہونے اور اُن کی قومی اسمبلی میں زیادہ نشستیں ہونے کی وجہ سے چوہدری پرویز الہی اس عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ نون اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد قومی اسمبلی میں دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے اور اس ایوان میں اُن کے ارکان کی تعداد اکیانوے ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ قاف کے ارکان کی تعداد 54 ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون نے اپوزیشن بینچوں پر اُن کی جماعت کو نشستیں الاٹ کرنے کی درخواست قومی اسمبلی میں پہلے سے ہی جمع کر وارکھی ہے۔

تاہم قومی اسمبلی میں قانون سازی کے محکمے کے اہلکار محمد مشتاق نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے ارکان کو اپوزیشن بینچوں پر نشستیں صدر آصف علی زرداری کے 20 ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد الاٹ کی جائیں گی۔

پاکستان مسلم لیگ نون کا کہنا ہے کہ وہ حزب اختلاف میں رہ کر اپنا کردار مؤثر طریقے سے ادا کرے گی ۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ قومی امور اور اچھے اقدامات پر حکومت کا ساتھ دے گی اور کسی بھی ایسے عمل کا حصہ نہیں بنے گی جس میں موجودہ حکومت کو غیر مستحکم کیا جائے۔

اسی بارے میں
نواز شریف سے معذرت: زرداری
25 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد