BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 September, 2008, 04:57 GMT 09:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پالیسی سازی کے لیے مشاورت شروع

صدر آصف علی زرداری
صدر زرداری اپنے وزراء کے ساتھ اس اہم مشاورت کے بعد وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ وزارت خارجہ جائیں گے
صدر آصف علی زرداری نے تمام وفاقی وزرا کو مشاورت کے لئے ایوان صدر طلب کر لیا ہے جس میں اہم قومی امور پر پالیسیوں کی تشکیل کے بارے میں سیر حاصل بحث کی توقع ہے۔

صدر زرداری اپنے وزراء کے ساتھ اس اہم مشاورت کے بعد وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ وزارت خارجہ جائیں گے جہاں سیکرٹری خارجہ اور دیگر متعلقہ افسران سربراہ مملکت اور حکومت کو خارجہ امور کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

وزارت خارجہ میں ہونے والی اس بریفنگ کے بعد سوال و جواب کے لئے بھی وقت مختص کیا گیا ہے جس میں صدور دفتر خارجہ کے افسران مہمان کے ساتھ بے تکلفی کے ساتھ مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہیں تاکہ طرفین کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا زیادہ سے زیادہ موقع مل سکے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے مسند صدارت سنبھالنے کے بعد پہلے روز کی مصروفیات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ مخلوط حکومت نے چھ ماہ کی سست روی کے بعد بلآخر قومی معاملات پر تیز رفتار پالیسی سازی کی راہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان دنوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو بعص حلقوں کی جانب سے اہم قومی معاملات جن میں معیشت اور خارجہ امور سرفہرست ہیں، پر فیصلہ سازی سے گریز پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

ایوان صدر میں ملاقات کے لئے آنے والے وزرا کو اپنی اپنی وزارت کے بارے میں اہم پالیسی امور سے متعلق بریف ہمراہ لانے کا کہا گیا ہے۔

دن کے گیارہ بجے شروع ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم سمیت بعض وزرا کچھ دیر بعد شریک ہوں گے کیونکہ اس دوران اقتصادی رابط کمیٹی کا اجلاس بھی جاری ہے۔

کابینہ کی اس اہم کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز صدارتی حلف برداری کی تقریب کے باعث ایک روز کے لئے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے کے باعث آج وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی نہیں ہو سکے گا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس ہر دوسرے ہفتے بدھ کے روز منعقد کیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا میں پایا جانے والا یہ تاثر درست نہیں کہ وفاقی وزرا کی صدر مملکت کے ساتھ ملاقات کے باعث کابینہ کا اجلاس منسوخ کیا گیا ہے بلکہ حقیقیت اسکے برعکس یہ ہے کہ کابینہ کا اجلاس نہ ہونے کے وجہ سے وزراء کو ایوان صدر طلب کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
زرداری نے صدر کا حلف اٹھا لیا
09 September, 2008 | پاکستان
کئي رہنما تقریب ميں نہيں آئے
09 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد