BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 September, 2008, 00:22 GMT 05:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زرداری نے صدر کا حلف اٹھا لیا

آصف علی زرداری
صدر آصف زرادی نے پاکستان کے بارہویں صدر ہیں
پاکستان کے نو منتخب صدر آصف علی زرداری نے منگل کی دوپہر ایوانِ صدر میں پاکستان کے بارہویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔

اس سے قبل جب آصف زرداری ہال میں داخل ہوئے تو ایوان میں زندہ ہے بی بی زندہ ہے اور جیئے بھٹو کے نعرے لگے جو قومی ترانے کے دوران بھی جاری رہے۔ صنم بھٹو اس دوران روتی رہیں۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد تینوں مسلح افواج کی طرف سے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

صدر آصف زرداری کو گارڈ آف آنر دینے کے وقت ایوان صدر کے گیٹ کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکن جمع تھے جو اندر آنے کی کوشش میں تھے۔ ان کارکنوں میں سے ایک عورت اور دو مردوں سمیت تین لوگ گیٹ پھلانگ کر ایوان صدر میں داخل ہوگئے۔

دریں اثناء پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر سے ایوان صدر تک کی شاہراہ دستور کو ریڈ زون قرار دے کر ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں پڑوسی ملک افغانستان کے صدر حامد کرزئی، صنم بھٹو، بلاول بھٹو زرداری، حاکم علی زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد نے بھی شرکت کی۔

بختاور اور آصفہ بھٹو، وزیراعظم، وفاقی وزراء، گورنرز اور وزراء علیٰ ، بعض صوبائی وزراء، مخدوم امین فہیم سمیت پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنما، اسفند یار ولی، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر جماعتوں کے نمائندے، بیشتر ممالک کے سفیروں، کئی اخبارات کے مدیروں اور مالکان کے علاوہ افواج پاکستان کے سربراہان اور بعض صحافی بھی تقریب میں شامل تھے۔

حلف برداری کے ہال میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی تصاویر نمایاں طور پر نظر آرہی تھیں۔

حلف برداری کی تقریب میں جیسے ہی بلاول بھٹو اپنی بہنوں کے ہمراہ ہال میں نمودار ہوئے تو ایوان میں زندہ ہے بی بی زندہ ہے اور جیئے بھٹو کے زوردار نعرے لگائے گئے۔

حامد کرزئی
افغان صدر حامد کرزئی نو منتخب آصف علی زرداری کی خصوصی دعوت پر تقریب میں شریک ہوئے

اس سے قبل افغان صدر حامد کرزئی کی اسلام آباد آمد پر شہید بینظیر بھٹو ائرپورٹ پر ان کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ وہ صدر آصف علی زرداری کی خصوصی دعوت پر تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ آج ایک مبارک دن ہے کہ ساڑھے آٹھ سالہ آمریت کا دور ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی پاکستان میں جمہوریت فروغ پائے گی اور تمام ادارے مضبوط ہوں گے اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ صدر کے حلف سے جمہوری عمل مکمل ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف لندن روانگی کی وجہ سے خود حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کر پائے۔

بعد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، وفاقی کابینہ کے ارکان، چئیرمین سینیٹ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل طارق مجید اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔

اس سے پہلے پیر کے روز نو منتخِب صدر آصف زرداری نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ نواز شریف آصف علی زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے لیے لاہور سے خصوصی طور پر اسلام آباد آئے اور ایوان وزیراعظم میں دونوں جماعتوں کے وفود کے درمیان مختصر رسمی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

نو منتخب صدر پہلے ہی ایوانِ صدر منتقل ہو چکے ہیں۔ پیر کے روز ان کی ایوان صدر آمد کے موقع پر بکروں کی قربانی کی گئی۔

پاکستانی پرچمصدورِ پاکستان۔۔۔
کون، کب اور کیسے صدر بنا
صدر کے لیے موزوں؟
سیاسی قوتوں کو موقع دینے کی ضرورت ہے
آصف زرداریآصف زرداری کون؟
ٹین پرسینٹ سے صدرِ پاکستان تک کا سفر
بختاورپارلیمان میں نعرے
اسمبلی میں نتائج کے اعلان سے قبل نعرہ بازی
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد