BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 September, 2008, 04:28 GMT 09:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدر زرداری کے استقبال کی تیاریاں

صدر آصف زرداری
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری بدھ کے دن کسی وقت بھی گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ جائیں گے
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی آمد کے پیشِ نظر گڑھی خدابخش آمد میں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔

لاڑکانہ پولیس کے سربراہ سلطان علی خواجہ نے صبح سے پولیس کے دستے بینظیر بھٹو کی مزار کے ارد گرد ایک سو گز کی حدود میں تعنیات کردیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر کی آمد کے موقع پر فوج یا رینجرز کی مدد حاصل نہیں کی گئی سندہ پولیس کے درجنوں دستے ان کےدورے کے حفاظتی انتظامات سنبھال رہے ہیں۔

لاڑکانہ کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری بدھ کے دن کسی وقت بھی گڑھی خدابخش بھٹو میں بینظیر بھٹو اور ذولفقار علی بھٹو کی قبر پر حاضری دینے کے لیے پہنچ جائیں گے۔

گڑھی خدابخش بھٹو قبرستان میں ایک ہیلی پیڈ گزشتہ دو دنوں سے تیار کیا گیا ہے جبکہ بینظیر کی مزار کے باہر کےحصے کو پکا کرنے اور اسٹیج کی مرمت کا کام صوبائی وزیر تعمیرات منظور وسان کی نگرانی میں جاری ہے ۔

منظور وسان نے بتایا ہے کہ گڑھی خدابخش میں تعمیرو مرمت کا کام بینظیر بھٹو کی دسمبر میں پہلی برسی کی تیاریوں کے سلسے میں کیے جار رہے ہیں مگر صدر زرداری کی آمد کی وجہ سے ان کاموں میں تیزی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب بینظیر بھٹو کی آبائی رہائش گاہ نوڈیرو ہاؤس کے باہر پولیس نے دو آہنی حفاظتی گیٹ نصب کردیئے ہیں۔ پولیس اور زرداری کے ذاتی محافظوں کے دستوں نے نوڈیرو ہاؤس کے حفاظتی انتظامات سنبھال لیئے ہیں۔

مقامی ٹی وی چینلز نے نوڈیرو ہاؤس پر فوج تعنیات کرنے اور ملازمین کے خون کے نمونے حاصل کرنے کی خبر یں نشر کر دیں تھیں مگر نوڈیرو ہاؤس کے ایک ترجمان نے واضع کیا ہے کہ فوج یا رینجرز نوڈیرو ہاؤس پر تعنیات نہیں کی گئی۔ نوڈیرو ہاؤس کے حفاظتی انتظامات ساٹھ کے قریب پولیس کے اہلکاروں اور زرداری کے ذاتی محافظوں نے سنبھالے ہوئے ہیں۔

آصف علی زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد نوڈیرو ہاؤس میں ایک تبدیلی تین جھنڈے لگانے کی آئی ہے۔

نوڈیرو ہاؤس کی چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ صدارتی پرچم اور پیپلزپارٹی کا پرچم لگایا گیا ہے۔ جبکہ نوڈیرو ہاؤس کےتمام ایک سو چالیس ملازمین کے داخلی شناختی کارڈ ان کے مینیجر نے بنا دیئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے صدر پاکستان آصف علی زرداری دو پہر میں گڑھی خدابخش پہنچیں گے۔ بینظیر بھٹو مرحوم اور ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی مزار پر حاضری دینے کے بعد وہ کچھ دیر نوڈیرو ہاؤس میں قیام کریں گے۔ مقامی پارٹی ممبران اور افسران سے ملاقاتوں کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

اسی بارے میں
زرداری نے صدر کا حلف اٹھا لیا
09 September, 2008 | پاکستان
کئي رہنما تقریب ميں نہيں آئے
09 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد