باجوڑ جھڑپوں میں چوبیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں چار حکومتی اہلکار اور بیس مسلح طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم طالبان نے اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے چوبیس اہلکاروں اور سات گاڑیوں کو تباہ کرنے کا جوابی دعوی کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ایک ترجمان میجر مراد خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بدھ کو طالبان کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے لوئی سم کے قریب رشکئی کے مقام پر طالبان کے ایک اہم مرکز پر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس دوران سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی جس میں بیس طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔انہوں نے جوابی حملے میں چار اہلکاروں کے ہلاکت کی بھی تصدیق کی۔
طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کے حوالے سے حکومتی دعوی کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی صبح رشکئی کے مقام پر مسلح طالبان نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس میں ان کے دعوی کے مطابق چوبیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ طالبان نے سکیورٹی فورسز کی سات گاڑیوں کو قبضہ میں لیکر نذرِ آتش کر دیا ہے۔تاہم فریقین کے ان دعؤوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے البتہ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس چھ اہلکار زخمی حالت میں لائے گئے ہیں۔ اس سے قبل باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے ایک حکمت عملی کے تحت تین ہفتوں تک گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں سے حملے جاری رکھے ہوئے تھے جس میں درجنوں عام شہریوں کے علاوہ حکام نے بڑی تعداد میں طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران باجوڑ سے تقریباً تین لاکھ افراد نے نقل مکانی کی مگر حکومت کی جانب سے ماہ رمضان میں آپریشن کے معطل کرنے کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو واپس چلےگئے۔ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ کئی دنوں سےحکومتی عملداری کی بحالی کے لیے مختلف علاقوں کی طرف پیش قدمی شروع کی ہوئی ہے اور انہیں پہلی مرتبہ مسلح طالبان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ | اسی بارے میں دیر: مسجد میں بم دھماکے، دس ہلاک10 September, 2008 | پاکستان ’رمضان میں فوجی آپریشن معطل‘30 August, 2008 | پاکستان طالبان کے خلاف عوامی ردعمل31 August, 2008 | پاکستان باجوڑ میں طالبان کےگھروں پر حملے01 September, 2008 | پاکستان پاکستان:کہیں جنگ بندی کہیں لڑائی01 September, 2008 | پاکستان باجوڑ طالبان کےگھر نذرآتش31 August, 2008 | پاکستان طالبان فرار ہوچکے ہیں: رحمان ملک01 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||