BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 September, 2008, 07:12 GMT 12:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد:بجلی نرخ میں اضافہ رک گیا

اسلام آباد کی ہائیکورٹ نے بجلی کی قیمت میں اضافہ روکنے کے لیے صوبہ سرحد کی حکومت کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے صوبے میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے کو مقدمے کی اگلی سماعت یعنی چوبیس ستمبر تک بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت
کی ہے۔

صوبہ سرحد کی حکومت کی جانب سے یہ درخواست سینئر وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی سوموار سے صوبہ سرحد کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اکتیس فیصد اضافہ کرنے والی ہے جو ناجائز ہے اور اسے روکا جائے۔

درخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے سرحد حکومت کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا کہ بجلی کے نرخ پہلے ہی کافی ہیں اس صورت میں ان میں مزید اضافے مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گا اور غریب آدمی پر ناقابل برداشت بوجھ پڑے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد اسلم پر مشتمل عدالت نے عبدالحفیظ پیرزادہ کی جانب سے اس اضافے کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور بجلی کی قیمت کا تعین کرنے والے مرکزی ادارے نیپرا کو چوبیس ستمبر تک جواب دائر کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

نیپرا کی سفارش پر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں اکتیس فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر عملدرآمد چاروں صوبوں میں بجلی کی ترسیل کے ادارے اپنے طور پر کرنے کے مجاز ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلے کا اطلاق صرف صوبہ سرحد کے صارفین کے لیے ہوگا جبکہ دیگر صوبوں میں بھی اسی نوعیت کی درخواستیں متعلقہ ہائیکورٹس میں زیر سماعت ہیں۔

اسی بارے میں
سرحد: لوڈ شیڈنگ پر احتجاج
03 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد