پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں سنیچر کو پانچ اعشاریہ پانچ پانچ کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل قمر الزمان چوہدری نے بی بی سی سے کو بتایا کہ یہ درمیانے درجے کے جھٹکے تھے۔ ان کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کا مرکز پشاور سے تین سو کلومیٹر دو شمال میں کوہِ ہندو کش میں تھا اور اس سے کسی بڑے نقصان کا امکان نہیں ہے کیونکہ زلزلے کا مرکز بہت گہرائی میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر، شمالی علاقہ جات اور پنجاب کے بالائی علاقوں سرگودھا، چکوال راولپنڈی وغیرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ قمر الزمان کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجکر اڑتالیس منٹ پر زلزلے کے یہ جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو بھی درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے اور مسلسل دو روز میں دو جھٹکے ریکارڈ ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس سے خطرے کی کوئی بات نہیں۔ سنیچر کو جب زلزلہ آیا تو خوف کے مارے کئی دفاتر سے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ لیکن اس دوران قومی اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری رہی۔ | اسی بارے میں افغانستان، پاکستان، انڈیا میں زلزلہ03 April, 2007 | پاکستان زلزلے کے بعد: کیا ہوا کیا نہیں ہوا؟ 02 October, 2006 | پاکستان چترال: تودوں سے 42 ہلاکتیں02 April, 2007 | پاکستان سرحد کے اخبارات میں زلزلے پر ’زلزلہ‘06 October, 2006 | پاکستان متاثرین شکایت کی عرضی دیں: ایرا07 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||