BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 April, 2007, 04:25 GMT 09:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان، پاکستان، انڈیا میں زلزلہ

 فائل فوٹو
امریکی محکمۂ ارضیات کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلے کی شدت 6.2 تھی
افغانستان کے شمال مشرقی حصوں، پاکستان میں صوبہ سرحد کے بیشتر اور پنجاب کے کچھ علاقوں اور ہندوستان کے شمالی علاقوں میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم کہیں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔

اسلام آباد میں محمکۂ موسمیات کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ تھی اور یہ زلزلہ صبح آٹھ بجکر انتالیس منٹ پر آیا۔

بعض مقامات پر خصوصاً صوبہ سرحد کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے کافی شدید تھے جس سے لوگ گھروں سے نکل کر باہر چلے گئے۔

ادھر خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زلزلہ ہندو کش میں آیا جس نے شمال مشرقی افغانستان کے بیشتر علاقوں کو ہلاکر رکھ دیا۔ دارالحکومت کابل میں عمارتیں لرز کر رہ گئیں۔

 خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے محکمۂ موسمیات کے اہلکاروں کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ نو تھی۔ ہماچل پردیش، پنجاب اور ہندوستان کے زیر انتظام جموں اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی زلزلے کی وجہ سے کچھ وقت کے لیے عوام میں سراسیمگی پھیل گی۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق شمالی مشرقی افعانستان کے صوبے بدخشاں میں آنے والے اس زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ دو تھی اور اس سے زمین میں دو سو کلومیٹر تک ارتعاش پیدا ہوا۔

اس کے علاوہ ہندوستان کے شمالی علاقوں خصوصا جموں اور کشمیر، پنجاب، ہماچل پردیش اور دارلحکومت دلی ميں بھی منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گيے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے محکمۂ موسمیات کے اہلکاروں کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ نو تھی اور یہ زلزلہ صبح نو بج کر پانچ منٹ پر آیا۔

دلی میں بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے صبح نو بجے کے قریب زلزلہ محسوس کیا جو تقریبا پانچ سے دس سیکنڈ تک رہا۔

ہماچل پردیش، پنجاب اور ہندوستان کے زیر انتظام جموں اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی زلزلے کی وجہ سے کچھ وقت کے لیے عوام میں سراسیمگی پھیل گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد