آٹھ اکتوبر کے بعد طاقتور ترین زلزلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آٹھ اکتوبر کو آنے والے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں اتوار کی صبح ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے یہ جھٹکے اسلام آباد، صوبہ سرحد اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر بارہ منٹ پر محسوس کیے گئے۔ حکام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کے بڑے جھٹکے کی شدت 6 تھی اور یہ آٹھ اکتوبر کے بعد سے ریکارڈ کیا جانے والا طاقتور ترین جھٹکا تھا۔ اس جھٹکے کے علاوہ بالاکوٹ، مانسہرہ اور مظفرآباد میں رات ایک بج کر بیالس منٹ اور صبح چار بج کر چار منٹ پر بالترتیب چار اعشاریہ پانچ اور چار اعشاریہ سات شدت کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے اس زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے ایک سو بیس کلومٹیر شمال میں مظفرآباد اور راولاکوٹ کے قریب تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم لوگ جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر پناگاہوں اور خیموں سے باہر نکل آئے۔ آٹھ اکتوبر کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے اب تک تہتر ہزار ہلاکتوں کی سرکاری طور پر تصدیق ہو چکی ہے جبکہ انہتر ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں۔ | اسی بارے میں زلزلہ: خدا کا قہر یا آزمائش؟05 November, 2005 | پاکستان ’اصل کام جینے کی نئی امنگ دیناہے‘ 05 November, 2005 | پاکستان کیا خدا اب بھی ان سے ناراض ہے؟05 November, 2005 | پاکستان امدادی ترجیح: سردی سے بچاؤ05 November, 2005 | پاکستان ’امدادی ادارے تھک چکے ہیں‘05 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||