BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 September, 2008, 07:30 GMT 12:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
1453 فوجی تاحال سویلین عہدوں پر

جنرل کیانی
جنرل کیانی نے حاضرسروس فوجیوں کو واپس بلانے کا حکم دیا تھا
پاکستانی بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی جانب سے سول محکموں سے فوجیوں کو واپس بلانے کے اعلان کے باوجود اب بھی ساڑھے چودہ سو سے زائد حاضر سروس فوجی افسران مختلف محکموں میں تعینات ہیں۔

وزیر دفاع احمد مختار کا کہنا ہے کہ ’ضروری تقرریوں‘ کی پالیسی کے تحت ان فوجیوں کو واپس فوج میں نہیں بھیجا گیا۔

ایک ہزار چار سو ترپّن حاضر سروس فوجیوں کی سول محکموں میں تقرری کی تصدیق وزیرِ دفاع احمد مختار کی جانب سے رکن قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کی گئی ہے۔

وزیر دفاع نے تحریری طور پر قومی اسمبلی کو بھیجی گئی معلومات میں بتایا ہے کہ سویلین محکموں میں تعینات فوجی افسران میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے لے کر کیپٹن کے عہدوں کے ایک سو چھیالیس جبکہ تیرہ سو سات جونیئر کمیشنڈ افسر شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق سب سے زیادہ یعنی نو سو چھتیس فوجی اہلکار اینٹی نارکوٹکس فورس میں تعینات ہیں جبکہ ایوان صدر میں چونسٹھ، وزیراعظم سیکریٹریٹ میں بیالیس اور زلزلہ زدگاں سے متعلق ادارے ’ایرا‘ میں چھیاسٹھ فوجی تعینات ہیں۔

حکومت کی تیار کردہ فہرست کے مطابق بلوچستان حکومت اور وزارت خارجہ میں دو دو فوجی افسران کو ضروری تعیناتی کی بنیاد پر واپس آرمی میں نہیں بھیجا گیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے نو سالہ دور میں سینکڑوں سویلین عہدوں پر ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی تعینات کیے گئے۔ لیکن جب انہوں نے آرمی چیف کا عہدہ گزشتہ برس چھوڑ دیا تو موجودہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے حاضر سروس افسران کو واپس فوج میں بلانے کا اعلان کیا تھا۔

اسی بارے میں
72 فوجی سول محکموں سے واپس
28 March, 2008 | پاکستان
’فوجی افسر کی نامزدگی جرم‘
26 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد