بلوچ تنظیموں کی فائر بندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کالعدم بلوچ تنظیموں بلوچ لبریشن آرمی، بلوچ ریپبلکن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ نے بلوچستان میں اپنی مسلح کارروائیاں غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان بیبرگ بلوچ اور بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے پیر کو نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان تین تنظیموں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ تینوں تنظیمیں بلوچستان میں کسی قسم کی کوئی مسلحہ کارروائیاں نہیں کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ سرکار کے مخبروں نے بھی اگر اپنا کام جاری رکھا تو ان کے خلاف بھی وہ کارروائیاں کریں گے۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ آخر انہوں نے یہ کارروائیاں روکنے کا فیصلہ کن بنیادوں پر کیا ہے تو انھوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔ بیبرگ بلوچ نے کہا ہے کہ اس کا یہ مطلب ہرگز نہ لیا جائے کہ یہ کسی ڈیل کا نتیجہ ہے کیونکہ ان کی منزل ایک ہے اور وہ ہے آزاد بلوچستان اور اس کے لیے ان کی جدو جہد جاری رہے گی۔ سرباز بلوچ اور بیبرگ بلوچ نے کہا ہے کہ ان تنظیموں پر یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ ان تنظیموں میں اتفاق نہیں ہے اور یہ اپنے ذاتی مقاصد کے لیے کام کر رہی ہیں تو ’آج ہمارے مشترکہ فیصلہ سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ ہماری منزل ایک ہے اور ہم بلوچستان کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔‘ بلوچستان کے مختلف علاقوں خصوصاً ڈیرہ بگٹی، کوہلو، مکران ڈویژن کے علاوہ نوشکی، دالبندین، کوئٹہ، قلات، سوراب، نصیر آباد اور جعفر آباد کے علاقوں میں مختلف کارروائیوں کی ذمہ داریاں ان تنظیموں کے ترجمان قبول کرتے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں بلوچستان: زرداری کی متفقہ حمایت01 September, 2008 | پاکستان بلوچستان:پانچ سرکاری ملازم قتل19 August, 2008 | پاکستان بلوچستان میں یومِ آزادی پر یومِ سیاہ12 August, 2008 | پاکستان بلوچستان: چھ ایف سی اہلکار ہلاک 21 July, 2008 | پاکستان کوئٹہ: فائرنگ سے وکیل ہلاک07 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||