BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 August, 2008, 03:08 GMT 08:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اتحاد رہنا ہے یا نہیں ، فیصلہ آج

نواز شریف، آصف زرداری
معزول ججوں کی بحال نہ کیے جانے کی صورت میں حکمران اتحاد ٹوٹ سکتا ہے
حکمران اتحاد میں شامل جماعت مسلم لیگ نون کی مرکزی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس سوموار کو اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں مسلم لیگ نون حکمران اتحاد میں رہنے یا اس سے علیحدگی کے علاوہ اور صدارتی امیدوار کے بارے میں فیصلہ کا اعلان کرے گی۔

دوسری جانب سابق حکمران جماعت مسلم لیگ قاف کا اجلاس میں اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں مسلم لیگ قاف صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کرے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں صدارتی انتخاب چھ ستمبر کو ہو رہا ہے اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنی جماعت کی طرف سے صدارتی امیدوار ہیں۔ آصف زرداری کو ایم کیو ایم،اے این پی اور جمعیت علما اسلام فضل الرحمن گروپ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کے بقول اس مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈہ ہے کہ مسلم لیگ نون موجودہ سیاسی صورت حال میں حکمران اتحاد اور صدارتی انتخاب کے حوالے سے کیا پالیسی اختیار کی جائے۔

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے سینچر کو پیپلز پارٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد ناصرف ججوں کی بحالی کے لیے ڈیڈ لائن کو تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی شیڈول کے اعلان کی وجہ سے ججوں کی بحالی سوموار تک کی جائے۔

مسلم لیگ نون کے قائد نے اپنی جماعت کی پارلیمانی پارٹی اور مجلس عاملہ کا مشترکہ اجلاس بھی طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوموار کو جج بحال نہ ہونے پر مسلم لیگ نون اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز نواز شریف کی رائے ونڈ میں واقع رہائش گاہ پر مسلم لیگ نون کے رہنما سید غوث علی شاہ کے اعزاز میں ایک تقریب ہوئی جس میں احسن اقبال کے بقول اس تقریب میں سات اگست کے اعلان پر عمل درآمد نہ ہونے سے پیدا ہونے والی صورت حال پربات چیت ہوئی اور اس ضمن میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

مسلم لیگ نون کے جنرل سیکرٹری اقبال ظفر جھگڑا اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے مطابق پارلیمانی پارٹی اور مجلس عملہ کے مشترکہ اجلاس میں اراکان کی تجاویز کی روشنی میں نواز شریف آئندہ کے لائحہ کا اعلان آج شام چھ بجے میں ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔

خیال رہے کہ ججوں کی بحالی کے لیے اعلان اسلام آباد پر عمل درآمد نہ ہونے پر وکلاء نے احتجاج کے نیا پروگرام کا اعلان کردیا ہے اور اس ضمن میں سوموار سے اعتزاز احسن کے اعلان کے مطابق بار ایسوسی ایشنوں کی عمارتوں پردوبارہ سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔

صدر پرویز مشرف کے استعفیْ کے بعد بار ایسوی ایشنوں کی عمارتوں سے سیاہ پرچم اتر دیئے گئے تھے۔

اسی بارے میں
کسی حد تک جا سکتے ہیں: شریف
04 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد