BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 August, 2008, 00:23 GMT 05:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’لاسی پہاڑوں میں چلے گئے‘

اکبر بگٹی
عبدالصمد لاسی اکبر بگٹی کی ہلاکت کے وقت ڈی سی او ڈیرہ بگٹی تھے
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے سابق ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی کے محافظوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے اور پولیس کے مطابق عبدالصمد لاسی پہاڑوں کی طرف چلے گئے ہیں۔

لسبیلہ میں وندر کے علاقے سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ عبدالصمد لاسی اپنے محافظوں کے ہمراہ حب شہر میں سسی پنوں کے علاقے میں پہاڑوں کی جانب تین گاڑیوں میں فرار ہو گئے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ پولیس بدھ کو عبدالصمد لاسی کو گرفتار کرنے ان کی آبائی رہائشگاہ پہنچی ہی تھی کہ عبدالصمد لاسی کے محافظوں نے پولیس پر فائرنگ کی ہے جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی ہے لیکن کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ عبدالصمد لاسی کی گرفتاری کے احکامات کوئٹہ سے اعلٰی پولیس حکام نے جاری کیے ہیں لیکن کوئٹہ میں اعلی پولیس افسران نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ پولیس کارروائی کس سلسلے میں کی گئی ہے ۔ اس بارے میں لسبیلہ پولیس کے حکام سے رابطے کی بارہا کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

عبدلصمد لاسی کو تین سال پہلے غیر معمولی طور پر ترقی دے کر ڈیرہ بگٹی میں ضلعی رابطہ افسر تعینات کر کے اس علاقے میں فوجی آپریشن شروع کیا گیا تھا اور نواب اکبر بگٹی کے خلاف ہونے والی کارروائی میں بھی عبدالصمد لاسی پیش پیش رہے تھے۔ تاہم گزشتہ سال انہیں افسر بکارِ خاص بنا دیا گیا تھا اور ان دنوں وہ اپنے آبائی شہر میں تھے۔

اسی بارے میں
مشرف پر مقدمے کی درخواست
18 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد