BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 18 August, 2008, 22:10 GMT 03:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف پر مقدمے کی درخواست

 پرویز مشرف
یہ درخواستیں پرویز مشرف کے عہدۂ صدارت سے استعفے کے بعد دی گئیں
جمہوری وطن پارٹی کے دو دھڑوں نے علیحدہ علیحدہ کوئٹہ اور ڈیرہ اللہ یار تھانوں میں مستعفی ہونے والے پاکستانی صدر پرویز مشرف اور ان کے ساتھیوں کے خلاف نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے حوالے سے مقدمات درج کرانے کی درخواستیں دے دی ہیں۔

نواب اکبر بگٹی کے بیٹے اور جمہوری وطن پارٹی کے ایک دھڑے کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے کوئٹہ میں سٹی تھانے میں پرویز مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق گورنر بلوچستان اویس غنی، سابق وزیراعلی جام محمد یوسف اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔

طلال اکبر بگٹی نے بی بی سی کو بتایا کہ نواب اکبر بگٹی کے قتل میں پرویز مشرف اور ان کے ساتھی ملوث ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔ سٹی تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ یہ مقدمہ یہاں کوئٹہ میں درج نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ واقعہ یہاں کوئٹہ میں پیش ہی نہیں آیا۔

طلال بگٹی نے کوئٹہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی

اس کے علاوہ جمہوری وطن پارٹی میر عالی گروپ نے ڈیرہ اللہ یار میں پرویز مشرف کے استعفے کے بعد ریلی نکالی اور پرویز مشرف کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈیرہ اللہ یار سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی میر عالی گروپ کے رہنما گل حسن بگٹی نے مقامی تھانے میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن دسمبر دو ہزار پانچ میں شروع کیا گیا تھا اور چھبیس اگست دو ہزار چھ کو ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اس کے بعد بلوچستان میں جمہوری وطن پارٹی نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد