صحافی کی گرفتاری پر رپورٹ طلب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی نیوز چینل کے واشگٹن میں مقیم بیورو چیف نیئر زیدی کی گزشتہ تین ماہ سے امریکی حکام کی مبینہ تحویل میں ہونے کی خبر کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے یہاں ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ ان کے علم میں یہ بات آج کے اخبارات کے توسط سے آئی ہے جس میں نیئر زیدی کی اہلیہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ تین ماہ سے امریکی تحقیقاتی اداروں کی تحویل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج ذاتی طور پر نیئر زیدی کے اہل خانہ سے رابطے کی کوشش کریں گے تاکہ اصل حقائق معلوم ہوں سکیں۔ نیئر زیدی کی اہلیہ مس شاہین کے حوالے سے شائع خبر میں کہا گیا ہے کہ وہ مارچ سے امریکی حکام کی حراست میں ہیں۔ نیئر زیدی امریکی ریاست ورجینا میں گزشتہ بیس برسوں سے مقیم ہیں۔ وہ ایک نجی ٹی وی چینل جیو کے بیور چیف ہونے کے علاوہ کئی پاکستانی اخبارات اور رسائل کے لیے باقاعدگی سے کالم بھی لکھتے رہے ہیں۔ انہیں اطلاعات کے مطابق ریاست اوہایو سے حراست میں لیا تھا۔ اس بارے میں ان کی اہلیہ نے میڈیا کو ایف بی آئی اور وزارت انصاف سے خط وکتابت بھی دکھائے ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ کہنا تھا: ’میرے علم میں یہ بات آج صبح اخبارات کے ذریعے پہنچی ہے۔ ہم اپنے اختیار میں جو بھی ہوا اس خاندان کی مدد کے لیے کریں گے تاہم ابھی ہمیں زیادہ معلومات حاصل نہیں ہیں۔ ہمیں یہ بھی معلوم نہیں کہ آیا یہ خبر درست ہے یا نہیں کیونکہ یہ آج پہلی مرتبہ شائع ہوئی ہے۔‘ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکہ میں مقیم کسی پاکستانی صحافی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی امریکی صدر سے آج ملاقات کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں ’سی پی جے‘ کا وزیراعظم کو خط19 July, 2008 | پاکستان مہمند ایجنسی: مغوی صحافی رہا05 July, 2008 | پاکستان ’الزام تراشیوں سے گریز کریں‘ 15 July, 2008 | پاکستان بھائی کی بازیابی کے لیے عوام سے اپیل09 July, 2008 | پاکستان ’گیارہ ستمبر جیسے حملوں کا خدشہ ہے‘14 July, 2008 | پاکستان بش گیلانی ملاقات، زیر بحث طالبان28 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||