BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 July, 2008, 07:51 GMT 12:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سی پی جے‘ کا وزیراعظم کو خط

لال مسجد
لال مسجد آپریشن کے حوالے سے مذہبی حلقوں میں اشتعال پایا جاتا ہے
صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس یا سی پی جے نے پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ایک خط میں لاہور کے ایک اردو روزنامے کے عملے اور مدیر کی سلامتی کو لاحق مبینہ خطرات اور انہیں ملنے والی دھمکیوں پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نیویارک سے جمعہ کے روز سی پی جے کی طرف سے جاری کیے جانے والے اس خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے روزنامے’آج کل‘ کے ایڈیٹر انچیف نے سی پی جے کو بتایا ہے کہ لال مسجد سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنما مبینہ طور ان کے اخبار کے خلاف بیانات جاری کر رہے ہيں اور اس وجہ سے ان کے اخبار کے عملے کی سلامتی شدید خطرے میں ہے۔

سی پی جے کے خط میں خبر رساں ایجنسی رائٹر کی شائع شدہ ایک خبر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روزنامہ ’آج کل‘ نے نو جولائي کو جامعہ حفصہ کی انچارج اور لال مسجد آپریشن میں پکڑے جانے والے مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان کا کارٹون شائع کیا تھا جس میں انہیں اپنے حمایتیوں اور ان کے بچوں سے خطاب کرتے دکھایا گیا تھا۔

اس کارٹون کی اشاعت کے بعد ام حسان اور ان کی حمایتیوں نے گیارہ جولائي کو روزنامے کے خلاف مظاہرہ کیا اور اخبار اور اس کے عملے کے خلاف مبینہ طور پر تشدد پر اکسانے والے بیانات جاری کیے۔

نجم سیٹھی نے سی پی جے کو بتایا کہ گيارہ جولائی کو لال مسجد میں کانفرنس کے بعد کچھ گمنام لوگوں نے ان کے اخبار کے اسلام آباد دفتر میں دھمکی آمیز ٹیلیفون کیے اور ان کے عملے کو متنبہ کیا کہ وہ ان کے صبر کو مت آزمائيں۔سیٹھی نے بتایا کہ اس کے بعد اس قسم کی دھمکی آمیز ٹیلیفون کالیں ان کے اخبار کے لاہور دفتر میں بھی عملے کو موصول ہوئيں۔

’ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنسلسٹس‘ نے اپنے خط میں میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ہم نجم سیٹھی کے اخبار کو ملنے والی ایسی دھمکیوں کا انتہائي سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہیں‘۔ سی پی جے کے خط کے آخر میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان صحافیوں اور میڈیا کے اداروں کے تحفط کو یقینی بنایا جائے جو ناقدانہ رائے رکھتے ہیں۔

اسی بارے میں
’مرکز غازی شہید‘
11 July, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد