BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 July, 2008, 14:02 GMT 19:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لال مسجد برسی پر علماء کنونشن
لال مسجد فائل فوٹو
کانفرنس میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں
اسلام آباد کی مرکزی لال مسجد اور اس سے متّصل جامعہ حفصہ کے خلاف فوجی آپریشن کے ایک سال مکمل ہونے پر اتوار کو لال مسجد میں علماء کنونشن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔

اس کنونشن میں جامعہ حفصہ کی دوبارہ تعمیر، لال مسجد آپریشن کے ذمہ داروں کے خلاف قتل کے مقدمات کے اندراج اور مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی رہائی کے مطالبات کیے گئے ہیں۔

لال مسجد ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ہونے والی اس شہدائے لال مسجد کانفرنس میں صدر پرویز مشرف اور اس وقت کی وفاقی کابینہ کے بعض ارکان کے خلاف بھی قراردادیں منظور کی گئیں۔

اس مقام پر جہاں ایک سال پہلے جامعہ حفصہ موجود تھی اور اس سے متّصل سڑک پر ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے طلبا نے تمام دن علماء کرام کی تقاریر سنتے گزارا۔

مقررین نے ایک سال قبل فوجی آپریشن میں ہلاک ہونے والے لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید غازی کو پُرزور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

وفاق المدارس اور ملک میں قائم مدارس کی دیگر تنظیموں سے متلق علماء نے اپنی تقاریر میں صدر پرویز مشرف اور گزشتہ حکومت کی وفاقی کابینہ میں شامل بعض ارکان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

لال مسجد
فوجی کارروائی کے دوران لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید غازی ہلاک ہو گئے تھے

تقاریر کے لیے سڑک کے بیچوں بیچ بنائے گئے اونچے سٹیج پر سے وقتاً فوقتاً قراردوں کو پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ ان قراردادوں کا ہدف بھی لال مسجد آپریشن سے متعلق حکومتی ارکان ہی تھے۔

ایک قرارداد میں صدر پرویز مشرف کو آبپارہ چوک میں پھانسی دینے اور سابق وفاقی وزراء اعجازالحق اور آفتاب شیر پاؤ کے ملک بھر کی مساجد اور مدارس میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطابہ کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت کے مرکز میں ہونے والی اس ملک گیر کانفرنس کے لیے سیکیورٹی کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا۔ اردگرد کی سڑکوں اور گلیوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کردیا گیا تھا اور دن بھر پولیس کے اہلکار اسلام آباد کی سڑکوں پر گشت بھی کرتے رہے۔

مشیر داخلہ رحمٰن ملک نے بھی ایک موقع پر کانفرنس کا دورہ کیا اور ملک کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مہمانوں کی آم سے تواضع کرنے کی کوشش کی جسے سٹیج پر سے ایک اعلان کے ذریعے مسترد کر دیا گیا۔

لال مسجد آپریشن’القاعدہ کا پیغام‘
لال مسجد آپریشن کی برسی،’القاعدہ کا ٹیپ‘
خالد عمرلال مسجد: بازگشت
مہمند ایجنسی مزار کے قابض کیا چاہتے ہیں؟
زخمیلال مسجد آپریشن
فوجی کارروائی کئی گھنٹوں سے جاری
لال مسجد کے اندر کا منظرلال مسجد کئی سوال
شدت پسند کہاں تھے اور کہاں چلے گئے
آپریشن سائلنسڈیل کیوں نہ ہوئی؟
لال مسجد ڈیل کیسے اور کیوں ناکام ہوئی؟
تصاویر میںتصاویر میں
لال مسجد: دن بھر کیا کیا ہوا؟
لال مسجد طلبا برآمد
مہلت بڑھانے سے بہت سے طلبا باہر آ گئے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد