BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 July, 2008, 11:48 GMT 16:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لال مسجد برسی،’القاعدہ کا پیغام‘
فوجی کارروائی میں عبدالرشید غازی ہلاک ہو گئے تھے

القاعدہ کی جانب سے مبینہ طور پر جاری کیے جانے والے ایک ویڈیو میں پاکستانی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملک کی موجودہ خارجہ پالیسی کو بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ پیغام، جو اردو زبان میں ہے، اسلام آباد کی لال مسجد میں فوجی آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔

ٹیلی وژن چینل اے آر وائی ون ورلڈ کے مطابق یہ ویڈیو کیسٹ اسے القاعدہ کے ویڈیو سیل سے حاصل ہوا ہے اور اس میں اسامہ بن لادن اور دیگر رہنماؤں نے لال مسجد پر فوجی آپریشن میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ویڈیو کیسٹ میں لندن کے بم حملوں کی ذمہ داری بھی قبل کی گئی ہے لیکن اس کیسٹ کے مستند ہونے کے بارے میں فوری طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔

اس میں اسامہ بن لادن، ایمن الظواہری اور ابو یحیٰی الابی کی پرانی ویڈیو کلپ شامل کی گئی ہیں اور جامعہ حفصہ کے نائب مہتمم غازی عبدالرشید کو ’امام امت‘ قرار دیا گیا ہے۔

ٹیپ میں پاکستان کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین پر بھی نتقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اقتدار کے لالچ میں سازشوں میں گھرے ہوئے ہیں۔

ٹیپ میں اسلامی ممالک سے امریکہ کے خلاف جہاد کرنے اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں لوگوں سے متحد رہنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔گزشتہ برس جولائی میں فوج نے لال مسجد میں محصور مبینہ عسکریت پسند کے خلاف کارروائی کی تھی جس میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

فوجی کارروائی میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں

ادھر اسلام آباد میں لال مسجد آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقامی علماء کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ حکومت نے لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے حوالے سے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی پالیسیاں جاری رکھیں تو ان کے خلاف بھی جہاد کا اعلان کردیا جائے گا۔

بی بی سی اردو کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق اپنے خطاب میں مولانا امییر زیب نے کہا کہ چھ جولائی کو اسلام آباد میں لال مسجد کانفرنس ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے علماء اکرام شرکت کریں گے اور اس کانفرنس میں مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

اس موقع پر مظاہرین نے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور لال مسجد آپریشن کے ذمہ داروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مُظاہرین میں سے متعدد افراد نے ان افراد کی تصاویر اُٹھا رکھی تھیں جو کہ لال مسجد آپریشن کے دوران مارے گئے تھے۔ مظاہرے میں شامل افراد لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی رہائی کا بھی مُطالبہ کر رہے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد