BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 July, 2008, 11:04 GMT 16:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’گیارہ ستمبر جیسے حملوں کا خدشہ ہے‘

 وزیراعظم گیلانی
یہ لوگ ہمارے امن کو بھی خراب کر رہے ہیں: وزیراعظم گیلانی
پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے امریکی خدشات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک غیر ملکی شدت پسند قبائلی علاقوں میں مداخلت کرتے رہیں گے، گیارہ ستمبر جیسے حملوں کا خدشہ بدستور رہے گا۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ آڈیٹوریم میں موٹر وے پولیس کی سالانہ تقریب تقسیم ایوارڈ سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ’جب چیچنیا، ازبکستان اور افغانستان سے شدت پسند آ رہے ہوں جن کے یہاں آنے کا کوئی مقصد نہ ہو تو ایسے لوگوں کی موجودگی قابل تشویش ہے۔ یہ لوگ ہمارے امن کو بھی خراب کر رہے ہیں‘۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ان کی قبائلی علاقوں سے متعلق پالیسی سے متفق ہے اور ’وہ نہیں چاہتے کہ گیارہ ستمبر جیسے واقعات دوبارہ دہرائے جائیں۔’

حکمراں اتحاد کے اندر اختلافات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف انہیں کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے میاں نواز شریف سے فون پر بات کی اور انہیں حکومت میں وزارتوں پر واپس آنے کےلئے کہا ہے۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان اور پارلیمانی سیکرٹریوں کی تقرری کے سلسلے میں مشاورت کے لیے چوہدری نثار علی خان کو مقرر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں توسیع کے لیے بھی حلیف جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ ایک منتخب اور بااختیار وزیراعظم ہیں اور یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ حکومتی فیصلے زرداری ہاؤس میں ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے عہدے پر آنے کے بعد سے وہ ایک مرتبہ بھی زرداری ہاؤس نہیں گئے۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مساویانہ طرز عمل کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری محکموں سے وی آئی پی کلچر ختم کرنے کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے معاشرہ سے تمام طبقوں سے وی آئی پی کلچر کی روایت ختم کرنے اور پوری طرح نظم و ضبط قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد