BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 July, 2008, 20:49 GMT 01:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دہشت گردی پر اجلاس طلب

 وزیراعظم گیلانی
کانفرنس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں پر غور ہوگا۔
وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس تئیس اور چوبیس جولائی کو طلب کیا ہے جس میں پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

وزیر اعظم نے اس بات کا اعلان لاہور کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے اتحادی جماعتوں کا دو زورہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف، عوامی نیشنل پارٹی کے اسفند یار ولی اور جمعیت علماء اسلام کے فضل الرحمن کو دعوت دی جارہی ہے۔

ان کے بقول اتحادی جماعت کے مشترکہ اجلاس کے بارے میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بھی اطلاع کردی گئی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور کسی کو اس کے اندروانی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف ہمارے اتحادی ہیں اور وہ ہمیں نہیں چھوڑ یں گے اس بارے کسی کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ججوں کے معاملے پر جو اختلاف رائے ہے اسے مل بیٹھ کر حل کرلیا جائے گا۔

ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کو تین مرحلوں میں مکمل کیا جانا تھا لیکن مسلم لیگ نون کی کابینہ سے علیحدگی کی وجہ سے کابینہ کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ مکمل نہ ہوسکا۔ تاہم اب اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد اس عمل کو مکمل کیا جارہا ہے۔

صدر پرویز مشرف کےموخذاے کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا ہے کہ صدر خود واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کرتے ہیں اور پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی وہ انہیں قبول ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد