سینیٹ کا اجلاس چار اگست کو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سینیٹ کے چیئرمین محمد میاں سومرو نے سینیٹ کا اجلاس چار اگست کو طلب کرلیا ہے۔ یہ اجلاس اپوزیشن ارکان کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال، بالخصوص پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر بگڑتی ہوئی صورتحال، پیٹرولیم کی مصنوعات میں اضافے اور مہنگائی کی صورتحال کو زیر بحث لایا جائے گا۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کامل علی آغا کے مطابق اپوزیشن ارکان کی طرف سے سینیٹ کے اس اجلاس کے دوران پنجاب حکومت کی طرف سے بلدیاتی اداروں کے امور میں مداخلت کے معاملے کو بھی اُٹھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو قانونی تحفظ حاصل ہے اور اُن کی جماعت ہر سطح پر ان اداروں کا دفاع کرے گی۔ حزبِ اختلاف نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے موجودہ حکومت کے خلاف ہڑتال کی کال دینے کی بھی دھمکی دی ہے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری پرویز الہی نے الزام عائد کیا تھا کہ پنجاب حکومت اور بلخصوص پاکستان مسلم لیگ نون بلدیاتی اداروں کو توڑنے اور ناظمین کو ہراساں کرنے کے درپے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی جماعت اس لیے ان اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے کیونکہ ان بلدیاتی اداروں میں مسلم لیگ نون کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ | اسی بارے میں توانا پاکستان ’گھپلے‘ پر طلبی19 July, 2008 | پاکستان ’جوہری معاملے کی مزید تفتیش نہیں‘ 13 July, 2008 | پاکستان ثناء اللہ بلوچ کا استعفے کا اعلان06 June, 2008 | پاکستان ’میڈیا پر پابندی، دھمکیاں نہیں‘12 May, 2008 | پاکستان ’زراعت کا حصہ نصف رہ گیا ہے‘07 May, 2008 | پاکستان پرویز الہی، وارنٹ گرفتاری معطل 18 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||